Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران صاحب عدم اعتماد انشاءاللہ کامیاب ہو گی، مریم اورنگزیب

Now Reading:

عمران صاحب عدم اعتماد انشاءاللہ کامیاب ہو گی، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب عدم اعتماد انشاءاللہ کامیاب ہو گی۔

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے معیشت تباہ ، ملک کنگال اور عوام کو غریب اور بے روزگار کر دیا جبکہ  ‎350 غیرملکی کمپنیوں سے غیرقانونی پیسے لے کر جیب میں ڈال لئے اور قوم کو جھکنے نہیں دوں گا؟ واہ عمران صاحب واہ ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی بیٹیوں کو ہتھکڑیاں لگائیں ، جیلوں میں ڈالا اور صحافیوں کو گولیاں ماریں اور  کیا کریں گے ؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب عدم اعتماد انشاءاللہ کامیاب ہو گی آپ سوچیں اُس کے بعد کیا کرنا ہے۔

‎عمران صاحب آپ کو ڈاکو اسٹیٹ بینک کے مصدقہ ریکارڈ نے ثابت کیا ہے،‎انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں پاکستان کو بھکاری بنادیا، اور قوم کو جھکنے نہیں دوں گا؟

Advertisement

‎ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قوم کو مبارک ہو، عمران صاحب کی تقریر ثبوت ہے کہ تحریک عدم اعتماد آ نہیں رہی، کامیاب ہو چکی ہے،‎تقریر ثبوت ہے کہ عمران صاحب گھبرا گئے ہیں، عمران صاحب بس آپ نے گھبرانا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‎فارن فنڈنگ کے پیسے قومی خزانے میں آجائیں تو قوم کو آٹا، چینی، بجلی ،گیس ، پٹرول، دوائی فری ملنے لگے گیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ‎آج عمران صاحب نے کنٹینر والی گندگی پھیلائی، تحریک عدم اعتماد کے جھاڑو سے ہر طرح کی گندگی صاف کر دیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے میلسی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ نے بہت ساری چیزیں مجھ سے مانگ لیں، لگتا ہے جو 74 سال میں کام نہیں ہوئے وہ آپ ایک سال میں کروانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم نیوٹرل ہیں اور ہم کسی سے بھی دشمنی نہیں چاہتے، ہماری سب سے دوستی ہے اور ہم کسے بلاک کا حصہ نہیں ہیں جبکہ ہم کوشش کریں گے کہ یوکرین میں جنگ بند ہو کیونکہ ہم جنگ میں کسی کا ساتھ نہیں دیں گے، امن میں سب کا ساتھ دیں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کوئی قانون اجازت نہیں دیتا کہ کسی ملک میں ڈرون حملہ کیا جائے، 2008 سے 18 کے دوران ڈرون حملے ہوئے، ڈرون حملوں میں بے قصور لوگ مارے جاتے تھے، بتایا جائے جب سے میں وزیر اعظم بنا ہوں کیا کوئی ڈرون حملہ ہوا؟ اگر کوئی ڈرون آیا تو ایئر فورس سے کہوں گا کہ وہ ڈرون نیچے گرا دو۔

Advertisement

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت میں آئے تو ملک کا دیوالیہ ہوچکا ہے جبکہ کورونا کی وجہ سے بھی مہنگائی کا طوفان آیا لیکن ہم نے بہتر طریقے سے کورونا وائرس کے بحران سے اپنے ملک کو بچایا۔

وزیر اعظم نے کہا تھا کہ امریکہ میں 40 سال کے بعد سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے جبکہ ہم نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم ڈالنے کی پوری کوشش کی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا، جتنا ٹیکس دیں گے وہ سارا عوام پر بوجھ کم کرنے پر لگاوں گا اور اگر یہ بھگوڑا جو لندن میں بیٹھا ہوا ہے اس کا پیسہ لے آیا تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت آدھی کردوں گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نہ آج تک عمران خان کسی کے سامنے جھکا ہے اور جب تک زندہ ہوں میں اپنی قوم کو جھکنے نہیں دوں گا۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یورپی یونین کے سفیر نے پاکستان کو خط لکھا کہ روس کے خلاف بیان اور ووٹ دیں، یورپی یونین کے سفیر سے پوچھتا ہوں کیا آپ نے بھارت کو بھی یہ خط لکھا تھا؟

انہوں نے کہا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار پاکستانیوں نے قربانی دی جبکہ ملک کو 100 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا، پاکستان کو کیا ملا؟ یورپی یونین سے پوچھتا ہوں کیا آپ نے ہمارا شکریہ ادا کیا؟

Advertisement

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ ہمارے دور میں جتنا کسانوں کے پاس پیسہ آیا ماضی میں کبھی نہیں آیا، کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان ترقی کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مکئی کی فصل کی قیمت میں اضافے سے کسان کو بہت فائدہ ہوا ہے جبکہ ہم نے گندم کی سپورٹ پرائس بڑھائی اور اب کسان کو کپاس کی دگنی قیمت مل رہی ہے، کسان کو 70 سے 80 ہزار تک فائدہ ہوا ہے۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کھاد پوری دنیا میں کم ہو چکی ہے، کھاد کی فیکٹریوں کو بند نہیں ہونے دیا، چین سے ایک لاکھ ٹن مزید کھاد بھی منگوائی ہے جبکہ عالمی منڈی سے 5 گنا کم قیمت پر اپنے کسانوں کو کھاد دے رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جنوبی پنجاب کیلئے 500 ارب روپے مزید خرچ کریں گے جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب کیلئے ترمیم پیش کریں گے اور اب ہم دیکھیں گے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت کریں گے یا نہیں سب سامنے آجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر