Advertisement
Advertisement
Advertisement

جب پروڈیوسر نے ودیا بالن کو بدصورت ہونے کا احساس دلایا

Now Reading:

جب پروڈیوسر نے ودیا بالن کو بدصورت ہونے کا احساس دلایا
AMD نے گیمنگ کےلیے سب سے تیز رفتار پروسیسر لانچ کردیا

بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ ایک پروڈیوسر نے انہیں بدصورت ہونے کا احساس دلایا تو انہوں نے 6 ماہ تک شیشہ نہیں دیکھا تھا۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں مشہور بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے اپنے تلخ ماضی سے متعلق انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقریباً درجن سے زائد فلموں میں سے مجھے بغیر کسی وجہ کے نکالا گیا جس نے میری ذہنی حالت کو کافی متاثر کیا۔

انہوں نے اپنے ماضی کا ایک تلخ قصہ سُناتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ کوئی پروڈیوسر تھے، انہوں نے مجھے اپنی فلم سے نکالا اور میری جگہ کسی اور اداکارہ کو کاسٹ کرلیا، یہ تو ایک بات ہوگئی لیکن ان کا رویہ میری ساتھ انتہائی برا تھا۔’

ودیا نے انکشاف کیا کہ ‘ان صاحب نے مجھے ایسے احساس دلایا جیسے میں بدصورت ہوں اور مجھے ہیروئن نہیں ہونا چاہیے، اس واقعے نے میرے ذہن پر اتنا برا اور گہرا اثر ڈالا کہ پھر میں اگلے 6 ماہ تک خود کو آئینے میں نہیں دیکھ سکی’۔

2003 کا ایک اور قصہ یاد کرتے ہوئے ودیا بالن نے بتایا کہ ‘ایک مرتبہ فلم ساز کے بالاچندر کے ساتھ میں نے دو فلمیں سائن کیں، یہ اس وقت کی بات ہے جب میں پہلے ہی اپنی کئی فلمیں کھو چکی تھی، اس وقت پتا چلا کہ مجھے مطلع کیے بغیر بالا چندر کی فلموں میں بھی کسی اور کو کاسٹ کرلیا گیا ہے ‘۔

Advertisement

اداکارہ نے کہا کہ ‘مجھے کافی دن سے خیال آرہے تھے کیونکہ ہم نے شوٹنگ کے لیے نیوزی لینڈ جانا تھا اور مجھ سے کسی نے پاسپورٹ نہیں مانگا تھا، جب میری والدہ نے بالاچندر کی بیٹی کو فون کیا تو ہمیں پتا چلا کہ میری جگہ فلم میں اب کوئی اورہیروئن ہوگی، اس وقت میں بہت روئی، اور کڑی دھوپ میں پیدل چلتی رہی’۔

ودیا بالن نے انٹرویو میں بتایا کہ ‘مجھے 13 فلموں میں سائن کرنے کے بعد نکالا گیا اور اب وہ ہی پروڈیوسرز مجھے فون کرکے فلموں میں کام کی پیشکش کرتے ہیں لیکن میں بہت ہی آرام سے انہیں انکار کردیتی ہوں’۔

یاد رہے کہ ودیا بالن کا شمار بالی وڈ کی ورسٹائل اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے اور انہیں دنیا بھر میں بےحد پسند کیا جاتا ہے ودیا کو فلم فیئر اعزاز اور قومی فلمی اعزاز سمیت متعدد اعزازات سے نوازہ جا چکا ہے اور 2014ء میں حکومتِ ہند نے انھیں پدم شری اعزاز سے بھی نوازہ تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
رجب بٹ کے مرد دوستوں سے ’غیرمناسب روابط‘ کا الزام، ثبوت پیش کرنے کی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر