Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم عدم اعتماد سے سرخرو ہوکر نکلیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

وزیراعظم عدم اعتماد سے سرخرو ہوکر نکلیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عدم اعتماد سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی اظہر عباس چانڈیا اور مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، آپ نے ہمیشہ ہمارے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں۔

دوسری جانب ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ترقی کا سفر روکنے کیلئے اپوزیشن سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، افراتفری کی سیاست کرنا قومی مفادات کے منافی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست صرف ذاتیات کے گرد گھومتی ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اور ہر ہتھکنڈے کا مقابلہ کریں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے، وزیراعظم عمران خان عدم اعتماد سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں اشرف خان رند، سردار منصور احمد خان، میاں علمدار عباس قریشی، نیاز حسین خان اور عون حمید شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر