توگنے کا رس کسی نعمت سے کم نہیں جی ہاں سخت گرمی میں اگر ٹھنڈاٹھار گنے کا رس پینے کو مل جائے تو وہ نہ صرف پیاس بجھاتا اور فرحت کا باعث بنتا ہے بلکہ انسان کو صحت مند اور توانا بھی بناتا ہے۔
گنے کے رس میں وافر مقدار میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین اور منرلز جیسے کہ کیلشیم، فاسفورس، آئرن، زنک، پوٹاشیم، میگنیشیم، آئرن، امینو ایسڈ، تھیامین، ربوفلیون، وٹامن اے، وٹامن بی اور وٹامن سی پائے جاتے ہیں۔
کولیسٹرول کی سطح میں کمی
تحقیق سے ثابت ہے کہ اعلیٰ معیار کے گنے سے نکالا گیا رس، مجموعی طور پر کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتا ہے۔
سائنسی ماہرین کے مطابق گنے کا رس جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو بڑھنے نہیں دیتا۔
ایل ڈی ایل کولیسٹرول اور ٹرائیگلیسرائڈ مل کر دل کی حفاظت کرتے اور قلبی امراض سے محفوظ رکھتے ہیں۔
وزن میں کمی آنا
گنے میں پایا جانے والا فائبر، جسم میں موجود چربی جلانے میں مدد دیتا ہے۔
گنے میں موجود قدرتی مٹھاس اضافی جسمانی وزن میں کمی لانے میں مددگار ہوتی ہے۔
انسانی وزن میں اضافے کی اہم وجہ کولیسٹرول کی بڑھتی سطح ہے اور گنے میں یہ خصوصیت پائی جاتی ہے کہ یہ کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھنے میں معاون ہوتی ہے۔
کینسر سے بچاؤ میں مددگار
واضح رہے ماہرین صحت گنے کے رس کو کینسر کے خلاف بھی معاون قرار دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
