Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم ایک اور عالمی ریکارڈ سے چند قدم دور

Now Reading:

بابر اعظم ایک اور عالمی ریکارڈ سے چند قدم دور

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ میچوں کی سیریز آج سے شروع ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز پر 0-1 سے قبضہ کیا تھا۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 4 ہزار رنز کے سنگ میل سے صرف 15 قدم دور ہیں۔

بابر اعظم ایک روزہ میچز کی 81 اننگوں میں 57 کی اوسط سے 3985 رن بناچکے ہیں۔

بابر اعظم نے اس فارمیٹ میں 14 سنچری اور 17 نصف سنچری بنائی ہیں۔ وہ اگلی 6 اننگز میں  15 رن اور بنالیتے ہیں تو سب سے تیز 4 ہزار رن بنانے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر پہنچ جائیں گے۔

جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نے سب سے کم 81 اننگز میں 4 ہزا رنز بنائے ہیں۔

Advertisement

 بھارت کے ویرات کوہلی اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر دونوں نے 4 ہزار کا ہندسہ عبور کرنے کے لئے 93-93 اننگز کی مدد لی۔

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ سابق جارح کھلاڑی سر ویوین رچرڈزنے 88 اور انگلینڈ کے جو روٹ نے یہ سنگ میل 91 اننگز 4 ہزار رنز بنائے. سر ویوین رچرڈز اس وقت دوسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے ایک روزہ میچز کا ریکارڈ دیکھیں تو اس میں آسٹریلوی ٹیم کافی آگے ہے۔ دونوں کے درمیان اب تک 104 ایک روزہ میچز کھیلے گئے ہیں۔

آسٹریلیا نے 68 جبکہ پاکستان کو 32 میچ میں جیت ملی ہے۔

آسٹریلیا نے گرین شرٹس کے خلاف دوگنے سے زیادہ میچ جیتے ہیں۔ ایک میچ ٹائی رہا، جبکہ تین کا نتیجہ نہیں آیا.

آسٹریلیا ایک روزہ مقابلوں کی سب سے کامیاب ٹیم ہے۔ اس نے سب سے زیادہ 581 میچ جیتے ہیں، جبکہ بھارت 521 میچز کے ساتھ دوسرے اور پاکستان 490 فتوحات کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر