
فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹوں سے خوفزدہ ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشیاء کی قیمتیں پوری دنیا میں بڑھی ہیں، پوری دنیا میں سب سے زیادہ پاکستانیوں کی عزت بڑھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے شخص کو لیڈر بنائیں جو آپ کے قد کو اونچا کرے، ہم اپنا پاسپورٹ رکھ کے بتاتے ہیں کہ ہمارا لیڈر عمران خان ہے، لیڈر وہ نہیں جس کی پرچی لیکر امریکی صدر کے سامنے کانپیں ٹانگ رہی ہوں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی لڑائی ہے، اورسیز پاکستانیوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم کسی بھی فورم میں اورسیز پاکستانی کے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، یہ لوگ آپ کے ووٹوں سے خوفزدہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News