
بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان بھارت میں تو مشہور ہیں ہی لیکن پاکستان میں بھی کافی مقبول ہیں، یہاں تک کہ پوری دنیا میں ہی ان کے لاکھوں مداح موجود ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ عامر خان کس مشہور پاکستانی راک اسٹار کے رشتہ دار ہیں؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نامور پاکستانی گلوکار واداکار علی ظفر کے سسرالی رشتہ دار ہیں۔
جی ہاں! عامر خان علی ظفر کی اہلیہ کے کزن ہیں۔
اس بات کا اعتراف عامر خان نے اپنے متعدد انٹرویوز کے دوران کیا جبکہ علی ظفر نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے۔
واضح رہے کہ علی ظفر کئی بالی ووڈ فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News