Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے محمد وسیم ورلڈ باکسنگ ٹائٹل کی اہم فائٹ ہار گئے

Now Reading:

پاکستان کے محمد وسیم ورلڈ باکسنگ ٹائٹل کی اہم فائٹ ہار گئے

پاکستان کے پروفیشنل باکسرمحمد وسیم عالمی ٹائٹل کے مقابلے میں دفاعی چیمپئین انگلینڈ کے سنی ایڈورڈ سے شکست کھا گئے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں ہونے والے انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے فلائی ویٹ کے ٹائٹل مقابلے میں محمد وسیم کو سنی ایڈورڈ نے پوائنٹس کی بنیاد پر مات دی۔

12راؤنڈ کی فائٹ میں کامیابی پانے والے 26سالہ سنی ایڈورڈ نیاپ نے   تمام 18مقابلے جیت کرناقابل شکست رہنے کا اعزاز بھی برقرار رکھا جبکہ ورلڈ باکسنگ کونسل کے دومرتبہ کے عالمی چیمپئین 35سالہ محمد وسیم اپنی 13ویں فائٹ میں دوسری مرتبہ ناکامی سے دوچار ہوئے۔

دفاعی چیمپئین کے خلاف مقابلے کے تیسرے راؤنڈ میں محمد وسیم کی بدائیں  آنکھ میں زخم آیا، اگلے راؤنڈ میں وسیم کی بائیں آنکھ بھی زخمی ہوگئی، جس کے بعد وہ حواس باختہ ہوگئے اور جارحانہ رویہ اپنانے پر قیمتی پوائنٹس سے بھی ہاتھ دھونا پڑے۔

انہوں نے گزشتہ برس ورلڈ ٹائٹل ایلیمنٹری فائٹ میں کولمبیا کے رابربریرا کو پوائنٹس کی بنیاد پرشکست دی تھی تاہم دوران مقابلہ محمد وسیم کی آنکھ زخمی ہوگئی تھی اور چہرے پر 21ٹانکے بھی آئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر