Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیوٹن کا ڈالر کے خلاف بھی اعلان جنگ

Now Reading:

پیوٹن کا ڈالر کے خلاف بھی اعلان جنگ

روس نے یوکرین پر جنگ مسلط کرنے کے بعد اب امریکی ڈالر کے خلاف بھی اعلان جنگ کر دیا ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اب، امریکہ اور یورپی یونین کے لئے مال کی رسد میں ادائیگیوں کی ڈالر یا یورو کی صورت میں وصولی بے معنی ہو گئی ہے۔

پیوٹن نے کہا کہ ہم غیر دوستانہ ممالک کے ہاتھ قدرتی گیس کی فروخت روسی کرنسی روبل میں کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

پیوٹن نے دارالحکومت ماسکو میں حکومتی حکام کے اجلاس سے خطاب میں پابندیوں سے متاثرہ روسی اقتصادیات کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مغربی ممالک نے روس کے اثاثے منجمد کر کے غیر قانونی اقدامات کئے ہیں۔ اصل میں مغرب نے اپنی کرنسی کے اعتبار کو مجروح کیا ہے۔ اب ہر کوئی جانتا ہے کہ ڈالر یا یورو کرنسی کے ساتھ ذمہ داریوں کو پورا نہیں کیا جا سکے گا۔

Advertisement

پیوٹین نے کہا ہے کہ یہ پہلو واضح ہے کہ برآمدات سے، ڈالر یا پھر یورو کی شکل میں زرِمبادلہ کی وصولی اب روس کے لئے کوئی مفہوم نہیں رکھتی۔ ہم غیر دوستانہ ممالک کو قدرتی گیس کی فروخت اپنی کرنسی روبل کے ساتھ کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں”۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ تبدیلی صرف ادائیگیوں کی کرنسی کو تبدیل کرے گی۔

روس پہلے سے طے شدہ سمجھوتوں میں طے شدہ قیمت اور مقدار میں گیس کی رسد جاری رکھے گا۔

بعض ہم مسلکوں کے برعکس ہم، بحیثیت ایک قابل اعتبار ساجھے دار اور آجر کے، اپنے تجارتی اعتبار کو بہت اہمیت دیتے ہیں”۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
یروشلم میں تھرڈ ٹیمپل کی تعمیر سے متعلق سوال ! ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ جواب گول کر گئیں
مقبوضہ مغربی کنارے کا اسرائیلی الحاق نہیں ہونے دوں گا ، امریکی صدر کا دو ٹوک موقف
امریکی دباؤ، بڑی بھارتی آئل ریفائنریز نے روسی خام تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کر دی
اردن، سعودی عرب اور قطر کی اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت
امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن 22ویں روز میں داخل، بحران میں شدت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر