وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شہری دفاع کے ادارے کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے شہری دفاع کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں شہری دفاع کے ادارے کے موثر کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ شہری دفاع کے ادارے کو جدید تقاضوں کے مطابق نئے تصورات سے ہم آہنگ کرنا وقت کا اولین تقاضا ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ زلزلے، سیلاب اور جنگ کے دوران شہری دفاع کے ادارے کا کردار اپنی جگہ مسلمہ ہے، شہری دفاع کے ذمے زمانہ امن اور جنگ ہر2 صورتوں میں شہریوں کی حفاظت جیسا عظیم کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو زلزلے، سیلاب اور دیگر آفات سے بچانا اور محفوظ معاشرے کی تعمیر شہری دفاع کا بنیادی مقصد ہے، آج کے دن ہم شہری دفاع جیسی قومی ذمہ داری ادا کرنے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ شہری دفاع کے ادارے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
