Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئٹہ میں دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 25 زخمی

Now Reading:

کوئٹہ میں دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 25 زخمی

کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے باعث کرائم برانچ کے ڈی ایس پی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں فاطمہ جناح روڈ پر پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے کے باعث 3 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈئی آئی جی کوئٹہ فدا حسین کے مطابق فاطمہ جناح روڈ پر دھماکا دیسی ساختہ بم کا تھا، دھماکے میں ڈھائی سے تین کلو دھماکا خیز  مواد استعمال کیا گیا، دھماکا پولیس موبائل کے گزرتے وقت ہوا۔

دھماکے کے بعد دکان میں آگ لگ گئی، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئے جب کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے اور فاطمہ جناح روڈ اور اطراف کے راستوں کو آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور 25 زخمی ہیں جن میں سے 6  زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب فائرنگ،2 پولیس اہلکار شہید

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ڈی ایس پی اجمل سدوزئی بھی شامل ہیں جو کرائم برانچ میں فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی پولیس اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے سبب کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ہائی الرٹ ہے۔

25 فروری کو کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر  سمیت پولیس کے دو اہلکار شہید ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر