ژالے سرحدی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی بہترین اداکارہ، خوبصورت ماڈل، عمدہ میزبان اورشاندارگلوکارہ ہیں۔ ژالے سرحدی کو ایک نجی چینل کی پہلی میزبان ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور پھر کئی ڈراموں میں لازوال کردار ادا کئے اور اپنی بے مثال اداکاری کی بناپرایک الگ شناخت بنائی،ان کے مشہور ڈراموں میں عکس، مدیحہ ملیحہ، کہی ان کہی، ندامت، ڈائجسٹ رائٹر، میرے بے وفا، ایک اور ستم اور کتنی گرہیں باقی ہیں شامل ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ژالے سرحدی کئی فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئی ان میں رام چند پاکستانی، جلیبی اور چلے تھے ساتھ شامل ہیں۔
ژالے سرحدی آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوزاپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں اسی طرح انہوں سفید لباس میں چند تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں وہ بے حد دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ سفید لباس انہوں نے پاکستان ڈے کے حوالے سے پہنا ہوا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
