Advertisement
Advertisement
Advertisement

نومولود کا سر ابتدائی 6 ماہ تک نرم کیوں رہتا ہے؟ وجہ جانیئے تاکہ غلطیوں سے بچ سکیں

Now Reading:

نومولود کا سر ابتدائی 6 ماہ تک نرم کیوں رہتا ہے؟ وجہ جانیئے تاکہ غلطیوں سے بچ سکیں

پہلی بار ماں بننے والی خواتین یہ بات نہیں جان پاتی کہ بچے کی دیکھ بھال میں کن احتیاط کو مد نظر رکھنا ضروری ہے یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ پیدائشی بچے بہت نازک ہوتے ہیں ذرا سی بے احتیاطی ان کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔

اسی طرح بچے کی پیدائش پر اگر اس کا سر گول نہ ہوتو اسے گول بنانے کے لئے گھر بڑی خواتین ماؤں کی توجہ اس جانب مبذول کراتی ہے اور ساتھ ہی مشورے بھی دیتی ہیں کہ اس تیل کی مالش کرکے سر بٹھانا، کپڑے کا گول تکیہ بنا کر بچے کو اس پر سلانا تاکہ سر گول بن جائے، مٹی کی پلیٹ پر سررکھنا وغیرہ۔

یہاں یہ بات جاننا بے حد ضروری ہے کہ بچے کا سر ابتدائی 6 ماہ تک بہت نرم ہوتا ہے اور اس طرح سے سر گول بنانے کی کوشش کرنا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر کے مطابق اکثر مائیں بچوں کا سر پیچھے کی جانب سے دباتی ہے جس سے دماغ پر گہرا اثر پڑتا ہے، جس طرح بچوں کو گرنے سے بچایا جاتا ہے اسی طرح سرگول بنانے کے لئے بھی اس طرح کے عمل سے گریز کرنا ضروری ہے، کیونکہ نومولود بچوں کا دماغ بھی جسم کی طرح ناتوا ہوتا ہے اوراس میں کچھ نسیں اتنی زیادہ حساس ہوتی ہیں انہیں دبانے سے خون کی روانی متاثر ہوسکتی ہیں اور یہ مستقبل میں کسی ذہنی عارضے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

نومولود بچوں کا سر 6 ماہ تک اس لئے نرم رہتا ہے کیونکہ وہ ابھی نشوونما کے مراحل سے گزر رہا ہوتا ہے اور اس میں موجود فلوئیڈ بتدریج بڑھتا ہے جو آگے چل کر اسے سخت بناتا ہے یہی وجہ پیدائش سے پختگی کا یہ دوارانیہ 6 ماہ پر محیط ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر