Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدف کنول کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ وائرل ویڈیو کے بعد چہ مگوئیاں شروع

Now Reading:

صدف کنول کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع؟ وائرل ویڈیو کے بعد چہ مگوئیاں شروع

پاکستانی اداکار شہروز سبزواری کی دوسری اہلیہ ماڈل و اداکارہ صدف کنول کی ایک مختصر ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہو چکی ہیں کہ کیا صدف کنول امید سے ہیں؟ کیا ان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے؟

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ماڈل صدف کنول کو شادی کی تقریب میں ڈانس پرفارمنس کے بجائے ایک جگہ بیٹھے ہوئے دیکھا گیا۔

سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی کی تقریب کی ایک مختصر ویڈیو میں شہروز سبزواری اور مومل شیخ کی ڈانس پرفارمنس کے دوران صدف کنول کو خاموشی سے بیٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

صدف کنول کے بیٹھنے اور ان کی جانب سے دوپٹے کو بار بار اپنے پیٹ کے سامنے رکھنے پر مداح چہ مگوئیاں کر رہے ہیں کہ کیا وہ امید سے ہیں۔

Advertisement

ویڈیو پر زیادہ تر خواتین مداحوں نے دعویٰ کیا کہ ماڈل امید سے ہیں۔

جہاں لوگوں نے ماڈل و اداکارہ کے امید سے ہونے کے دعوے کیے، وہیں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

صدف کنول کی ویڈیو جس تقریب میں بنائی گئی، اس میں ان کے شوہر شہروز سبزواری دیگر اہل خانہ کے ہمراہ مختلف گانوں پر پرفارم کرتے دکھائی دیے۔

تقریب میں جاوید اور مومل شیخ سمیت دیگر لوگ بھی مختلف گیتوں پر ڈانس کرتے دکھائی دیے، مگر صدف کنول نے کسی بھی گانے پر نہ تو رقص کیا اور نہ ہی انہیں دوسری رسومات میں شرکت کرتے دیکھا گیا۔

صدف کنول کی جانب سے بیٹھے رہنے پر مداحوں نے ان کے حاملہ ہونے کے دعوے کیے جس پر فوری طور پر اداکارہ اور ان کے شوہر نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

خیال رہے کہ صدف کنول نے مئی 2020 میں شہروز سبزواری سے شادی کی تھی اور دونوں کے درمیان شادی سے قبل ہی تعلقات استوار ہو چکے تھے۔

Advertisement

شادی کے بعد دونوں نے اعتراف کیا تھا کہ انہیں ترکی میں ایک ڈانس پرفارمنس کے دوران ایک دوسرے سے محبت ہوگئی تھی، جس کے بعد انہوں نے شادی کا ارادہ کیا

۔صدف کنول سے قبل شہروز سبزواری نے سائرہ یوسف سے 2012 میں شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے جو اب والدہ کے ہمراہ رہتی ہے۔

شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کے درمیان مارچ 2020 میں طلاق ہوگئی تھی، جس کے دو ماہ بعد صدف اور شہروز نے شادی کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر