
رواں سال کے آغاز میں کورونا ویکسین سے انکار پر آسٹریلین اوپن کی قربانی دینے والے نوواک جوکووچ پر ٹینس کے دروازے بند ہونے لگے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عالمی وباء کورونا وائرس کے خوف نے دنیا بھر کے ممالک میں کورونا ویکسین کی لازمی شرط نے نوواک جوکووچ کے لئے ٹینس کے دروازے بند ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
آسٹریلین اوپن کے بعد اب امریکہ میں انڈین ویلز اور میامی اوپن کا ایونٹ ہونے جا رہا ہے ، جس میں منتظمین نے نوواک جوکووچ کا نام ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔
نوواک جوکووچ نے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں اپنا نام آنے کے بعد کوئی ردعمل نہیں دیا، حالانکہ میڈیا پر یہ بحث بھی ہوئی کہ کیا امریکہ میں بنا ویکسینیشن کے نوواک جوکووچ داخل ہو سکیں گے۔
امریکہ ان ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے، اس قانون نے سربین اسٹار نوواک جوکووچ کے ایک دفعہ پھر مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔
نوواک جوکووچ نے برطانوی میڈیا سے گزشتہ ماہ بات کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی۔
سربیا سے تعلق رکھنے والے 20 گرینڈ سلم کے فاتح کا نام امریکہ میں ہونے والے دونوں ایونٹ کے ڈراز میں شامل تھا۔
نوواک جوکووچ نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ جانتے تھے کہ امریکہ کی جانب میرا سفر نہیں ہو سکے گا اور سی ڈی سی نے بھی کہہ دیا ہے کہ ان کے لئے قوانین میں تبدیلی نہیں ہو سکتی۔
https://twitter.com/DjokerNole/status/1501682656483893249?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1501682656483893249%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bbc.co.uk%2Fsport%2Ftennis%2F60685794
نوواک جوکووچ نے لکھا کہ وہ امریکی ایونٹس میں شریک نہیں ہو سکتے لیکن ان ایونٹس میں شرکت کرنے والے دیگر کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات رکھتا ہوں۔
نوواک جوکووچ کی کورونا ویکسین نہ لگانے کی ہٹ دھرمی نے انہیں ٹینس کورٹ سے دور کر دیا ہے، اس بات کا قوی امکان ہے کہ رواں سال کے ایونٹس میں بھی شاید نوواک جوکووچ شرکت نہ کر سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News