Advertisement
Advertisement
Advertisement

منیب بٹ اور عائزہ اعوان کی دلچسپ ویڈیو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

Now Reading:

منیب بٹ اور عائزہ اعوان کی دلچسپ ویڈیو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

پاکستانی اداکار منیب بٹ اور ساتھی اداکارہ عائزہ اعوان کی سیٹ سے شوٹنگ کے دوران کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ اور اداکارہ عائزہ اعوان کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منیب بٹ عائزہ اعوان کو دیکھ کر کہتے ہیں کہ ’ارے علیشبہ تم یہاں، منتہا کہاں ہے؟ پھر وہ علیشبہ سے پوچھتے ہیں کہ تم منتہا نہیں ہو، اس پر عائزہ کہتی ہیں کہ میں علیشبہ ہوں۔

@muneeb_butt9 Fun on set ! #ShizzaFizza #yehnathihumariqismat ♬ original sound – Muneeb butt
Advertisement

منیب بٹ مزید کہتے ہیں کہ میں یاسر نہیں ہوں، ایان ہوں، پھر دونوں اداکار مسکرا دیتے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت’ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار منیب بٹ اور عائزہ اعوان کی ڈرامے کے سیٹ کی اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

یہ ویڈیو منیب بٹ نے ٹک ٹاک پر شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر خوب تبصرے بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامے کی کہانی میں کزن کے درمیان ہونے والی شادی کے بعد تعلقات میں اتار چڑھاؤ کو دکھایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر