اٹلی کے باشندے سیاہ رنگ کا ایک شہد صدیوں سے استعمال کررہے ہیں جو بہت قیمتی اور نایاب ہوتا ہے۔ یہ انتہائی مفید اجزا سے مالا مال ہے لیکن میٹھے کی بجائے بہت کڑوا بھی ہے۔

اسے کوربیزولو شہد کا نام سے پکارا جاتا ہے جس کے استعمال کی تاریخ شاید ہی کوئی جانتا ہے۔ تاہم اس میں عام شہد سے زائد معدنیات، وٹامن، فیٹی ایسڈز، اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر اجزا موجود ہیں۔ اطالوی باشندے اسے قدرتی دوا قرار دیتے ہیں جو کھانسی کو فوری ختم کرتی ہے۔ یہی شہد جسمانی جراثیم کے خاتمے اور اندرونی سوزش کم کرنے کا بہترین نسخہ بھی ہے اور اسے پینے کے بعد بے خوابی رفع ہوجاتی ہے اور گہری نیند آتی ہے۔

یہ شہد کوربیزولو نامی ایک درخت کے پھلوں اور پھولوں سے بنتا ہے جو اسٹرابری کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ لیکن اس کا شہد بننے کا عمل بھی بہت مشکل ہے۔ کیونکہ پھول کلی کی طرح بند ہوتے ہیں اور مکھیاں اس کا رس نہیں چوس پاتیں۔ دوم اس کے پھول بہار کی بجائے خزاں میں کھلتے ہیں جب مکھیاں ویسے ہی بہت کم سرگرم ہوتی ہیں۔
اس شہد کی بو بھی عجیب ہوتی ہے ۔ دوم اس کا ذائقہ ترش سرکے اور پائن درخت کے مشروب جیسا ہوتا ہے جو زبان پر تلخ محسوس ہوتا ہے۔ لیکن یہ طبی اور غذائی اجزا سے مالامال بھی ہے۔ اسے بڑے پیمانے پر طبی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
تاہم اپنے ذائقے کی بنا پر اٹلی کے باشندے اسے کئی طرح کے کھانوں اور مشروبات کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
