Advertisement
Advertisement
Advertisement

یقین دلاتا ہوں کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور رہینگے، پرویز خٹک

Now Reading:

یقین دلاتا ہوں کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور رہینگے، پرویز خٹک

پرویز خٹک نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور رہینگے۔

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے صحافی نے سوال کیا کہ اتحادی  جماعتوں سے رابطے ہیں کیونکہ انکا جھکاؤ اپوزیشن کی جانب ہے؟ اس کے جواب میں پرویز خٹک نے کہا کہ کیا پتہ ہم (اتحادی)ایک پیج پر ہوں، یقین دلاتا ہوں کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور رہینگے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی، وزیراعظم نے تمام کارڈ اپنے پاس رکھے ہیں جووقت کے ساتھ سامنے آئیں گے، امید ہے کہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر شرمندگی ہوگی۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ہم تمام ممبران سے مل چکے ہیں، وہ ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن نے جو ماحول بنایا ہے، وہ جلد بدل جائے گا، حکومت کو تحریک اعتماد کے ذریعے ہٹانا مشکل کام ہے، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ جو ہمارے ٹکٹ پر لڑے وہ ہمارے خلاف ہوجائے۔

وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ ہمیں یقین ہے پارٹی میں سے کوئی دھوکہ نہیں دے گا، اتحادیوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، جو ماحول بنا ہے اس کا جلد ڈراپ سین ہونے والا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ گارنٹی سے کہتا ہوں جو شور مچا ہے اس کا نتیجہ انکے حق میں نہیں جائے گا، سب کو اپنی طاقت کے ذریعے لڑنا چاہیے، نہ کہ ٹکٹ کا لالچ دیکر، جو ممبر دوسری طرف جانا چاہتا ہے وہ استعفیٰ دے اور مقابلے میں آئے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام دھڑے متحد ہو جائیں گے، قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق اسپیکر ایک دو دن میں آگاہ کرینگے، جلسے کا مقصد ہے کہ لوگ آئیں، ان تین چوہوں کو دیکھیں، جو ان کو ہٹانا چاہتے ہیں۔

 وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں 2018 سے زیادہ کا جذبہ دیکھ رہا ہوں، عمران خان واحد شخص ہے جو بین الاقوامی سطح پر جواب دے سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر