Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت: انڈین پریمئیر لیگ سیزن 15 آج شروع ہو گی

Now Reading:

بھارت: انڈین پریمئیر لیگ سیزن 15 آج شروع ہو گی

 انڈین پریمئیر لیگ کے مقابلے آج 26 مارچ سے شروع ہو رہے ہیں۔ انڈین پریمیئر لیگ کا یہ 15واں سیزن 26 مارچ سے 29 مئی تک کھیلا جائے گا۔

اس بار 10 ٹیمیں اتر رہی ہیں اور 74 مقابلے ہونے ہیں، لیکن اب ایم ایس دھونی اور ویرات کوہلی بحیثیت کھلاڑی کے طور پر کھیلتے نظر آئیں گے۔

دھونی اور کوہلی دونوں نے کپتانی چھوڑ دی ہے، لیکن مجموعی طور پر ٹی20 کے ریکارڈز کو دیکھیں تو ایم ایس دھونی ٹاپ پر ہیں۔

مہندرا سنگھ دھونی نے 300 ٹی 20 میچز میں کپتانی کی ہے۔ 177 میچ میں انہیں جیت ملی ہے، جبکہ 118  میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دنیا کا دیگر کوئی کپتان 300 میچ میں کپتانی کرنے کا ریکارڈ نہیں بنا سکا ہے.

ویرات کوہلی کی بات کریں تو انہوں نے 190 ٹی 20 میں کپتانی کی ہے۔ وہ مجموعی طورپر سب سے زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

Advertisement

ویرات کوہلی کو 94 میچ میں جیت ملی ہے، جبکہ 85 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ویرات کوہلی رائل چیلنجرز بنگلور کے علاوہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑ چکے ہیں ، ایسے میں ان کا 200 کے ہندسے تک پہنچنا بہت مشکل ہے۔

روہت شرما کی بات کریں تو انہوں نے ممبئی انڈینس کو پانچ بار آئی پی ایل کا خطاب دلایا ہے۔ وہ اب ٹیم انڈیا کے کپتان بھی بن چکے ہیں۔

روہت شرما نے بطور کپتان 162 ٹی20  میچ میں کپتانی کی ہے۔ موجودہ سیزن میں وہ گوتم گمبھیر کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ گوتم گمبھیر نے 170 ٹی20 میچ میں کپتانی کی ہے۔

آئی پی ایل میں بھی بطور کپتان سب سے زیادہ میچ جیتنے کا ریکارڈ ایم ایس دھونی کے نام ہے۔ انہوں نے بطور کپتان 121 میچ جیتے ہیں۔ روہت شرما 75 جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ گوتم گمبھیر نے 71 اور ویرات کوہلی نے 64 میچ جیتے ہیں۔ دیگر کوئی کپتان 50 جیت کے اعدادوشمار تک نہیں پہنچ سکا۔

آئی پی ایل سیزن 15 میں رویندر جڈیجا کے علاوہ ہردیک پانڈیا اور مینک اگروال بھی پہلی بار بطور کپتان گراؤنڈ میں اتریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر