دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ بتایا جائے پارکنگ کے لیے مختص جگہوں کی نیلامی کس قانون کے تحت کی جاتی ہے؟
کراچی کے علاقے فیروز آباد میں غیر قانونی پارکنگ فیس کی وصولی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کیس کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ جس کا دل چاہتا ہے وہ شہریوں سے پارکنگ فیس وصول کرنا شروع کردیتا ہے۔ آخر کار یہ ہوکیا رہا ہے؟
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اب صورتحال یہ ہوچکی جہاں گاڑی کھڑی کردو پارکنگ فیس وصول کرنے آجاتے ہیں۔ نیلامی کا طریقہ بتایا جائے ورنہ ڈی ایم سیز اور ذمہ داروں کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔
ایڈووکیٹ صائمہ راؤ نےعدالت میں مؤقف پیش کیا کہ ڈی ایم سی ایسٹ 20 مقامات سے پارکنگ فیس وصول کرتا ہے۔ قانون کے مطابق سروس روڈ اور شادی ہالز کے باہر سے مخصوص مقامات سے پارکنگ فیس وصول کی جاتی ہے۔ کے ایم سی 49 سے زائد مقامات سے پارکنگ فیس وصول کرتا ہے۔
ڈی ایم سی کے وکیل نے کہا کہ غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی کے خلاف کوئی شکایت آتی ہے تو کارروائی کی جاتی ہے۔ غیر قانونی پارکنگ فیس کی وصولی پر ڈی ایم سی ایسٹ کو کوئی شکایت نہیں ملی۔
سندھ ہائی کورٹ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز سے 14 مارچ کو تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
