Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کی اہم ترین شخصیت کا بیٹا کار حادثے کا شکار

Now Reading:

بھارت کی اہم ترین شخصیت کا بیٹا کار حادثے کا شکار

بھارتی ریاست اُتر پردیش (یو پی) کے نائب وزیرِ اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے بیٹے یوگیش سڑک حادثے کا شکار ہوگئے ہیں۔

یوگیش لکھنو سے فارچونر گاڑی سے پیتامبرا ماتا کے درشن کرنے کے لئے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

نائب وزیراعلیٰ کے بیٹے اس حادثے میں بال بال بچ گئے ہیں، تاہم انہیں کچھ چوٹیں آئی ہیں۔

مذکورہ حادثہ جھانسی کانپور ہائی وے 27 پر پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع کے بعد کالپی کوتوالی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

حادثے کے وقت یوگیش موریہ کے ساتھ تین لوگ اور تھے۔

Advertisement

اطلاعات کے مطابق، گاڑی یوگیش کا ڈرائیور چلا رہا تھا۔ اس درمیان کالپی کے عمل تاش تراہا کے پاس ٹریکٹر ٹرالی نے ان کی کار کو ٹکر مار دی۔

اس حادثے میں فارچونر کار بری طرح سے تباہ ہوگئی، جبکہ ٹریکٹر بھی دو حصوں میں بنٹ گیا۔

جیسے ہی یوگیش موریہ کے حادثہ کی خبر پولیس کو ملی ویسے ہی کالپی سی او رام سنگھ اور ایس او سنتوش سنگھ موقع پر پہنچ گئے۔

اس کے بعد فوراً دوسری کار کا انتظام کر کے سبھی لوگوں کو آگے کے لئے روانہ کردیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی فارچونر کو محفوظ مقام پر کھڑا کرا دیا گیا ہے، جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کو قبضے میں لے کر کارروائی کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر