Advertisement
Advertisement
Advertisement

انوکھی لَو اسٹوری: 90 سالہ بزرگ کی 92 سالہ پَردادی سے شادی

Now Reading:

انوکھی لَو اسٹوری: 90 سالہ بزرگ کی 92 سالہ پَردادی سے شادی

کہتے ہیں کہ محبت نہ تو عمر کی محتاج ہے، نہ ہی ذات اور مذہب کی پابند ہے، یہ تو بس ہوجاتی ہے۔

انسان کسی بھی عمر میں محبت ہوسکتی ہے، اب یہ اس کی صوابدید پر ہے کہ وہ اس کا اظہار کرتا ہے یا نہیں۔

ایس ہی کچھ ہوا 90 سال کی عمر میں موریس بینٹن نامی شخص کے ساتھ جنہیں خود سے دو سال بڑی جوآن آریس سے محبت ہوئی تو انہوں نے عمر کے آخری پڑاو پر اس محبت کو رشتے کا نام دیدیا۔

ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ سن رسیدہ جوڑا شادی سے 37 سال پہلے سے ہی ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہا تھا، لیکن انہیں شادی کی ضرورت اس وقت محسوس ہوئی جب ان میں سے ایک کو دل کا دورہ پڑا۔

اس وقت انہیں لگا کہ اب انہیں ایک رشتے میں بندھنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

جوآن آریس دو بچوں کی ماں ہیںؓ اور ان کے چھ پوتے پوتیاں ہیں۔ اتنا ہی نہیں وہ دو بچوں کی پردادی بھی ہیں۔

موریس اور جوآن ایک دوسرے کو کافی پہلے سے جانتے ہیں اور سالوں تک جوآن نے موریس کی شادی کی تجویز کو قبول نہیں کیا تھا۔

اسی دوران انہیں پچھلے سال جب ہارٹ اٹیک آیا تو جوآن کو احساس ہوا کہ ان کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے اور انہیں شادی کرلینی چاہئے ۔

موریس بینٹن کو ان کی منظوری کا پتہ چلا تو وہ بھی چونک گئے ۔ انہوں نے ایک چرچ میں جاکر شادی کی اور اب وہ میاں بیوی بن چکے ہیں۔

Advertisement

جوآن آریس اور موریس بینٹن نے اپنی شادی کی تقریب میں نزدیکی لوگوں کو بلایا تھا۔

اس سے پہلے جوآن آریس کی دو شادیاں ہوچکی ہیں۔ ان کی پہلی شادی جہاں طلاق کی وجہ سے ختم ہوئی تھی تو وہیں ان کے دوسرے شوہر کی موت 50 سال کی عمر میں ہوگئی تھی۔

چونکہ وہ گزشتہ 37 سال سے ساتھ رہ رہے تھے ، اس لئے بہت سے رشتہ داروں کو لگتا تھا کہ وہ پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں۔

سال 2021 میں بھی ایک ایسی ہی لَو اسٹوری وائرل ہوئی تھی، جس میں آسٹریلیا کے رہنے والے جوڑے 93 سال کی میری ہل اور 100 سال کے رون ہیڈلی نے شادی کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر