اب آپ ٹویٹر پر اپنے ہی فون سے کوئی بھی چند سیکنڈ کی ویڈیو بطور جی آئی ایف یا گف بنا کر ٹویٹ کیا جاسکتا ہے۔ تاہم یہ سہولت صرف ایپل کےآئی او ایس سے ہی ممکن ہے۔
یعنی اب اگر آپ کے پاس آئی فون ہے تو ٹویٹر ایپ سے براہِ راست گف بناسکتے ہیں اور اسے ٹویٹر پر اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔ بالخصوص یہ ان مشہور شخصیات کے لیے ایک تحفہ ہے جو اپنے فالوورز کے لیے پوری ویڈیو اپ لوڈ نہیں کرسکتے لیکن اس کی جھلک ضرور ٹویٹر پر شیئر کرکے بقیہ ویڈیو کا لنک سینڈ کرسکتے ہیں
ٹویٹر نے اس عمل کو بہت آسان بنایا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اسے استعمال کرسکیں۔ اس کے لیے آئی فون پر ٹویٹر ایپ کھولیں، کیمرہ آئکن کو چھوئیں اور دیکھیں کہ اس میں گف ماوڈ منتخب ہوا ہے یا نہیں۔ اب ریکارڈ کا بٹن دباکر براہِ راست کیمرے سے اپنی گف بنائیں اور اسے ٹویٹ کردیجئے۔
Advertisement— Jay Peters (@jaypeters) March 22, 2022
تجزیہ کاروں نے اسے انسٹاگرام بوم رینگ کی طرح قرار دیا ہے۔ لیکن ٹویٹر ایپ کی بدولت آپ اسے صرف شیئر کرسکتے ہیں اور ٹویٹر نے اسے محفوظ کرنے کا اسٹور کرنے کا آپشن پیش نہیں کیا۔ اس کی بجائے ٹویٹر کاپی گف ایڈریس کا آپشن پیش کرتا ہے اس آپشن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
لیکن تمام شہرت کےباوجود دنیا میں اینڈروئڈ فون کی بھرمار ہے اور جلد یا بدیر ٹویٹر کو یہ آپشن ایپل کے ساتھ ساتھ اینڈروئڈ فون کےلئے بھی پیش کرنا چاہئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
