Advertisement
Advertisement
Advertisement

پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدر عارف علوی عدالت میں پیش، استثنیٰ لینے سے انکار

Now Reading:

پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدر عارف علوی عدالت میں پیش، استثنیٰ لینے سے انکار
صدر مملکت

بچوں کی تعلیم کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے،صدر مملکت

اسلام آباد (فیاض محمود) صدر مملکت عارف علوی اپنے وکیل بابراعوان کے ہمراہ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ  نے کیس کی سماعت کی۔

صدرعارف علوی عدالت کے روسٹرم پر آئے اور کہا کہ ہمارے یہاں امیر غریب کے لیے انصاف کا معیار یکساں نہیں۔ کیس میں استثنیٰ نہیں لینا چاہتا، عام  آدمی کی طرح عدالت آیا ہوں۔ پاکستان کا قانون مجھے استثنیٰ دیتا ہے جس کو میں ختم کرتاہوں۔

صدر مملکت نے سماعت کے دوران مؤقف پیش کیا کہ یہاں کسی کے درمیان کوئی فرق نہیں ہونا چاہیے۔ مجھے پتا چلا کہ عدالت فیصلہ لکھنے لگی ہے تو عدالت میں پیش ہوا۔ مجھ پر سیالکوٹ میں مقدمہ بنا۔

انھوں نے عدالت سے کہا کہ میں نے استثنٰی نہیں لیا اپنا وکیل پیش کیا اور مقدمہ جیت گیا۔ عدالت میں جب تک سب برابر نہیں ہوں گے، انصاف دیر سے ملے گا۔  پوری عدلیہ سے درخواست ہے کہ فیصلے جلدی ہوں۔

Advertisement

عارف علوی نے کہا کہ فیصلے جلدی نہ ہوں تو نسلیں مقدمے لڑتی رہتی ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ عدالت کے اوپر بوجھ بہت ہے۔ میں نے اسلامی تاریخ کا مطالعہ کرنے کی کوشش کی، استثنا کی گنجائش نہیں۔ آئین پاکستان کا پابند ہوں، قرآن پاک اس سے بڑا آئین ہے۔

صدر مملکت  نے کہا کہ مجھے آئین پاکستان استثنا دیتا ہے مگر میں یہ استثنا نہیں لینا چاہتا۔ جتنے خلفا آئے وہ عدالتوں میں بڑے باوقار انداز سے پیش ہوئے۔ دو ہزار سولہ میں مجھ پر چارج لگا تھا، اسی عدالت سے ضمانت بھی لی تھی۔ پوری جوڈیشری سے درخواست ہے کہ جلدی فیصلے ہوں۔

صدرعارف علوی عدالت میں درخواست جمع کرانے کے بعد اپنی گاڑی خود چلا کر عدالت سے روانہ ہوئے۔

صدر مملکت کی عدالت آمد سے پہلے کوئی اضافی سکیورٹی، نفری یا روٹ نہیں لگایا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر