Advertisement
Advertisement
Advertisement

پلے اسٹیشن کا نئے گیمز تک مفت رسائی دینے کا اعلان

Now Reading:

پلے اسٹیشن کا نئے گیمز تک مفت رسائی دینے کا اعلان
پلے اسٹیشن کا نئے گیمز تک مفت رسائی دینے کا اعلان

اگرآپ گیمنگ کنسول پرویڈیوگیمزکھیلنے کے دلدادہ ہیں توپھرآئندہ ماہ پلے اسٹیشن پرمفت گیمزکھیلنےکےلیےتیار ہوجائیں۔

سونی کارپوریشن کی جانب سے شائع ہونے والے بلاگ میں پلے اسٹیشن کے لیے جاری کیے گئے مفت گیم کی فہرست شایع کردی گئی ہے۔

پلے اسٹیشن پلس کے کھلاڑی آئندہ ماہ تین گیمزسے مفت میں لطف اندوزہوسکیں گے۔ یہ تینوں گیمزٹائٹلزپلے اسٹیشن 4 کے کھلاڑیوں کے لیے دست یاب ہوں گے، جب کہ ان میں سے ایک گیم پلے اسٹیشن 5 کے سسکرائبرزکے لیے مفت دست یاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل گیم بیٹل گراؤنڈ نے چیٹنگ پر لاکھوں اکاؤنٹ بند کردیے

کھلاڑی پلے اسٹیشن پلس کے ان ٹائٹلزکو5 اپریل سے ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔ سونی کی جنب سے جن گیمزتک مفت رسائی دی جائے گی ان میں ہڈ: آؤٹ لاز اینڈ لیجنڈز، اسپنج بوب اسکوائر،پینٹس: بیٹل فار بکنی باٹم-ری ہائیڈریٹڈ اور سلے دی اسپائر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: دنیا کا مقبول ترین گیم مفت کھیلیں مگر کیسے؟

Advertisement

واضح رہے کہ سونی اپنے پلے اسٹیشن صارفین کے لیے ہرماہ کچھ گیمزتک مفت رسائی فراہم کرتا ہے۔

سونی کی جانب سے رواں ماہ کےآغازمیں چارگیمزتک مفت رسائی دی گئی تھی جن میں تین ٹائٹلز پلے اسٹیشن 4 اور ایک گیم پلے اسٹیشن 5 کے صارفین کے لیے دیا گیا تھا۔

کھلاڑیوں کوجن گیمزتک مفت رسائی دی گئی تھی ان میں’ گھوسٹ آف توشیما: لیجنڈز‘،’ آرک: سروائیول ایوالوڈ‘،’ گھوسٹ رنر‘ اور’ ٹیم سونک ریسنگ‘ شامل تھے۔

جب کہ فروری میں کھلاڑیوں کوتین ٹائٹلز’ ای اے اسپورٹ یو ایف سی 4‘،’ٹنی ٹیناز اسالٹ آن ڈریگن کیپ: اے ونڈر لینڈزون شوٹ ایڈوینچر‘ اور’ پلینیٹ کوسٹر‘ تک مفت رسائی فراہم کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر