Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس شہریوں کو آئی فون کا کونسا متبادل استعمال کرنے پر زور دے رہا ہے؟

Now Reading:

روس شہریوں کو آئی فون کا کونسا متبادل استعمال کرنے پر زور دے رہا ہے؟

ایپل نے یوکرین میں ماسکو کے فوجی آپریشن کے جواب میں ملک میں تمام مصنوعات کی فروخت روک دی ہے، ایپل کے اس اعلان کے بعد روس نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ مقامی طور پر تیار اسمارٹ فون AYYA T1 استعمال کریں۔

روسی اسٹیٹ ڈوما کے نائبین ماریا بوٹینا اور ڈینس میدانوف اب اپنے ساتھی اراکین پارلیمنٹ پر زور دے رہے ہیں کہ وہ آئی فون کا استعمال ترک کریں اور مقامی کمپنی Smartecosystem کے تیار کردہ AYYA T1 اسمارٹ فونز استعمال کریں، جو Rostec ریاستی کارپوریشن کا حصہ اور اسکیل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔

AYYA T1  کی خصوصیات کیا ہیں؟

Российский AYYA T1 против iPhone: какой смартфон лучше

AYYA T1  اسمارٹ فون Mediatek پروسیسر Helio P70 پر چلتا ہے۔ اس میں 6.5 انچ اسکرین ہے جس کا ریفریش ریٹ 60Hz  ہے۔

Advertisement

AYYA T1 میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی بلٹ ان اسٹوریج ہے، جبکہ 4,000 mAh کی گنجائش والی بیٹری فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

اس اسمارٹ فون میں 12 اور 5 میگا پکسل والے دو اہم کیمرے ڈیجیٹل امیج اسٹیبلائزیشن کے ساتھ دئیے گئے ہیں۔

AYYA T1  کا ریٹیل ورژن گوگل کے Android 11 OS پر چلتا ہے۔اس کا Aurora OS پر چلنے والے ماڈل بھی دستیاب ہیں، جو Sailfish OS کے ذریعے تیار کیے گئے ہیں۔

اسمارٹ فون سیاہ اور سبز رنگوں میں دستیاب ہے اور اس کے ساتھ پروٹیکٹر گلاس اور سلیکون کور بھی دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر