Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹویٹر نے پوڈکاسٹ ٹیب پر کام شروع کردیا

Now Reading:

ٹویٹر نے پوڈکاسٹ ٹیب پر کام شروع کردیا
ٹوئٹر کا بھارتی حکومت کے خلاف عدالت میں کیس دائر

ایک نئی تبدیلی کی خبر سے معلوم ہوا ہے کہ ٹویٹر پوڈکاسٹ کو اہمیت دے رہا ہے۔ اس کا عملی اظہار ایک ٹیب کی صورت میں سامنے آئے گا جس کا ایک ماہر نے نوٹس بھی لیا ہے۔

سوشل میڈیا کے ماہرایلیسانڈ پالوزی نے سب سے پہلے اس کا اسکرین شاٹ شیئرکیا ہے۔ اس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ٹویٹر سائٰیڈ بار میں پوڈکاسٹ بٹن یا ٹیب کی آزمائش کررہا ہے۔ اس سے پہلے نیوی گیشن پینل کے نچلے حصے میں یہ بٹن نمودار ہوا تھا۔

تجزیہ کاروں کےمطابق ٹویٹر پوڈکاسٹ کی دنیا میں قدم رکھنا چاہتا ہے اور یوں اسے رفتہ رفتہ مائیکروبلاگنگ سے آگے بڑھانا چاہتا ہے۔ اس بٹن کی بدولت پوڈکاسٹر براہِ راست اپنے پوڈکاسٹ لانچ کرسکیں گے۔

Advertisement

گزشتہ برس ٹویٹر نے اسپیسس میں بھی پوڈکاسٹ شامل کرنے پر غور کیا تھا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹویٹر اسپیسس پوری دنیا میں بہت مشہور ہورہی ہیں۔ ٹویٹر کے اندرونی حلقوں نے اسپیسس اور پوڈکاسٹ کے اپنے تجربات کو سوشل آڈیو کا نام دیا ہے۔ اپنی ندرت اور نئے پن کی وجہ سے یہ ایک غیرمعمولی تبدیلی ہوسکتی ہے جو ٹویٹر کو مزید بہتر بنائے گی۔ دوسری جانب آڈیو پیغام کا پلیٹ فارم کلب ہاؤس بھی تیزی سے اپنی اہمیت کھورہا ہے۔

لیکن آخرکار ٹویٹر اسے مونیٹائزیشن کے لیے استعمال کرسکتا ہے اور اس سے تخلیق کاروں کو بہت فائدہ ہوسکے گا۔ فلمسٹار سے لے کر گلوکار تک اپنے پلیٹ فارم پر لوگوں کو جمع کرسکیں گے اور اس سے رقم بناسکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر