Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہونڈا اور مزدا کا روس کو برآمدات معطل کرنے کا اعلان

Now Reading:

ہونڈا اور مزدا کا روس کو برآمدات معطل کرنے کا اعلان

جاپانی کمپنی ہونڈا موٹرز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے روس کو کاروں اور موٹرسائیکلوں کی برآمدات معطل کر دی ہیں، جس سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ مزید جاپانی کار ساز کمپنیاں یوکرین پر حملے کے بعد روس کے ساتھ کاروبار روکنے کی مہم میں عالمی سطح پر بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔

مغربی کمپنیوں نے بھی یوکرین پر حملے کے بعد روس میں فروخت روک دی ہے اور یہاں تک کہ وہاں موجود اپنی سرمایہ کاری ختم کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

فورڈ موٹرز اور دیگر عالمی کار ساز ادارے پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ روس میں آپریشن معطل کر دیں گے۔

لیکن اب تک بہت سی جاپانی فرمز نے ردعمل میں خاموش اختیار کی ہوئی ہے۔

کمپنی کے ایک ترجمان نے روئٹرز کو بتایا کہ ہونڈا نے بدھ تک روس کو تمام برآمدات معطل کر دی تھیں، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ معطلی کب سے نافذ ہوئی۔

Advertisement

ترجمان نے کہا کہ گاڑیوں کی ترسیل اور ادائیگیوں میں دشواری معطلی کی وجہ ہے۔ آٹومیکر کے پاس روس میں فیکٹریاں نہیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہونڈا نے روس میں 2020 کے مالی سال میں 1,406 کاریں فروخت کیں۔

جاپانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مزدا موٹر کارپوریشن روس کو آٹو پارٹس کی برآمدات روکنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔ تاہم، مزدا کے ترجمان نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

ایک ترجمان نے کہا کہ نسان موٹر کمپنی لمیٹڈ روس میں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے اور وہاں کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یوکرین میں اس کی ڈیلرشپ اور دفاتر بند ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نسان نے 2021 میں روس میں 53,000 گاڑیاں فروخت کیں۔

ایک ترجمان نے کہا کہ روس میں ٹویوٹا موٹر کارپوریشن کا کاروبار معمول کے مطابق جاری تھا، حالانکہ ملک میں ترسیل میں جزوی رکاوٹ تھی۔

Advertisement

متسوبشی موٹر کارپوریشن نے منگل کو کہا کہ وہ روس پر پابندیوں کے نتیجے میں ممکنہ سپلائی چین میں رکاوٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے روس میں اپنی کاروں کی پیداوار اور فروخت کو معطل کر سکتا ہے۔

جاپانی وزارت خزانہ کے مطابق، سال 2020 میں روس کو جاپانی برآمدات کا نصف سے زیادہ حصہ آٹوز اور آٹو پارٹس پر مشتمل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر