وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان کی عوام کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم نے قوم کے نام مبارکبادی پیغام جاری کیا ہے۔
I congratulate the nation on the successful OIC-CFM hosted by 🇵🇰. Unity of Ummah reflected in agreement over broad range of actions on: advancing just causes of Kashmir & Palestine; Afghanistan’s humanitarian crisis; combating Islamophobia & plight of Muslims.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 24, 2022
اس پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کی میزبانی میں کامیاب او آئی سی اجلاس پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر امت کی آواز کو مضبوط کرنے کے لیے اتحاد، انصاف اور ترقی کے لیے شراکت داری کو فروغ دے گا۔
خیال رہے کہ او آئی سی کے 48ویں وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی اس سال پاکستان نے بھرپور انداز میں کی جس میں شریک ہونے والے وزرائے خارجہ کا وزیراعظم عمران خان نے دل سے شکریہ ادا کیا۔
میں OICرکن ممالک سےتشریف لانےوالےوزرائے خارجہ و وفود،مبصرین،شراکت داروں اور عالمی تنظیموں کا اسلام آباد میں #48OICCFM میں پرجوش خیرمقدم کرتا ہوں۔”اتحاد،عدل اور ترقی“کےجامع عنوان کےتحت OICکی وزرائےخارجہ کونسل وسیع ترمشاورتی عمل سے گزرےگی۔آپکی موجودگی اہلِ🇵🇰کیلئےباعثِ اعزازہے
Advertisement— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 20, 2022
اس اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام وزرائے خارجہ سمیت ان کے ساتھ وفود نے 23 مارچ کی مناسبت سے ہونے والی پریڈ اور تقریب میں بھی اپنی شرکت کو یقینی بنایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
