Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہماری شرافت ہے کہ غیرآئینی حکومت کو آئینی طریقے سے رخصت کررہے، میاں جاوید لطیف

Now Reading:

ہماری شرافت ہے کہ غیرآئینی حکومت کو آئینی طریقے سے رخصت کررہے، میاں جاوید لطیف
جاوید لطیف

میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ہماری شرافت ہے کہ غیرآئینی حکومت کو آئینی طریقے سے رخصت کررہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان کوگمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور کہا کہ تمام جماعتوں کے’ہارسز‘ کی ’ٹریڈنگ‘ کرکے آنے والی حکومت جھوٹ کا نیا بیانیہ گھڑ رہی ہے جو قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی وی پروگرام میں میری گفتگو کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کرنا بدنیتی ہے، فواد چوہدری میری گفتگو کو ٹوئسٹ دے کر مجھ سے وہ منسوب کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جو میں نے نہیں کہا۔

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ میری پوری گفتگو سنیں گے تو واضح ہوجائے گا کہ میں نے ہارس ٹریڈنگ کی بات نہیں کی، ہارس ٹریڈنگ کی ہے، نہ کریں گے، ہماری شرافت ہے کہ غیرآئینی حکومت کو آئینی طریقے سے رخصت کررہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ جب حکومت کے اپنے ارکان اور اتحادی بھی حکومت کے ساتھ نہ ہوں تو ہارس ٹریڈنگ کیسے ہوسکتی ہے؟ ہر کوئی اس نالائق، نااہل، چور اور عوام میں انتہائی غیرمقبول پارٹی سے راہ نجات ڈھونڈ رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کے ارکان کی رائے اُن کا سیاسی، جمہوری اور آئینی حق ہے، عدم اعتماد آئینی اور پارلیمانی قدم  ہے جس کا طریقہ آئین میں درج ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزر فواد چوہدری نے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد میں کامیابی کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر نے عدم اعتماد میں اپوزیشن کے کردار کے متعلق بات کی۔

 انہوں نے کہا تھا کہ جاوید لطیف کے کھلے اعتراف جرم کے بعد کہ عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے مسلم لیگ نون ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اصولی طور پر الیکشن کمیشن کو مسلم لیگ (ن) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرنی چاہئیے لیکن الیکشن کمیشن کو نون کی نظر لگ گئی ہے اور انھیں صرف تحریک انصاف نظر آرہی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر