Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالتی حکم پر ریسکیو 1122 کو درخواست گزار کی بھرتی کے احکامات جاری

Now Reading:

عدالتی حکم پر ریسکیو 1122 کو درخواست گزار کی بھرتی کے احکامات جاری

عدالت نے انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر ریسکیو 1122 کو درخواست گزار کی بھرتی کے احکامات جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق سابقہ فاٹا اور ایف آرز میں ریسکیو 1122 میں بھرتیوں کے معاملے میں اہلیت کے باوجود حسن خیل کے عامر خان کو بھرتی نہ کرنے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔

جسٹس روح الامین کی سربراہی میں پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار طارق افغان نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ سابق فاٹا اور ایف آرز میں ریسکیو 1122 نے اکاؤنٹ اسسٹنٹ کی 13 آسامیاں مشتہر کی تھی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو نتایا کہ ٹیسٹ پاس کرنے اور اہلیت کے باوجود حسن خیل کی سیٹ پر باجوڑ کے رہائشی کو بھرتی کیا گیا۔

Advertisement

عدالت نے معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری ٹیم مقرر کر دی تھی۔ انکوائری رپورٹ میں ٹیسٹنگ ایجنسی کو قصور وار قرار دیا گیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں پیش انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹیسٹنگ ایجنسی سے نام اور علاقہ کے اندراج میں غلطی ہوئی تھی۔

عدالت نے انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر ریسکیو کو درخواست گزار کی بھرتی کے احکامات جاری کیے۔

پشاور ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ریسکیو 1122 نے درخواست گزار کا بھرتی نامہ جاری کر دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر