Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان آئین کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں، شہزاد سعید چیمہ

Now Reading:

عمران خان آئین کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں، شہزاد سعید چیمہ
شہزاد سعید چیمہ

شہزاد سعید چیمہ

شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان آئین کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں۔

 پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن شہزاد سعید چیمہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آئین کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں، عمران خان کی حکمرانی جیسے سیاہ دور کی پاکستان میں مثال نہیں ملتی۔

 انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء اسمبلی اجلاس چار دن آگے چلا جائے تو کوئی بات نہیں، بلاول بھٹو زرداری کے عوامی مارچ میں عوام نے عدم اعتماد پہلے کردیا ہے، ملک میں معاشی بحران اور ریکارڑ مہنگائی کے بعد عوام عمران خان کو  مزید وقت نہیں دینا چاہتی۔

شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ عمران خان نے اتحادیوں کو بھی بے توقیر کیا، اچھا ہوتا عمران خان باتوں کے بجائے ساڑھے تین سال عوام کے مسائل پر توجہ دیتے، عمران خان نے نوجوانوں کو خواب دکھائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی نااہلی اور نالائقی کو ایکسپوز کردیا ہے، عمران خان اور اسکے اسپیکر پر آرٹیکل چھ لگنا چاہیے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عوام کو یقین دلاتے ہیں چند گھنٹوں کا وزیراعظم اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر