
اداکار بلال قریشی نے شادی شدہ مردوں کے لیے خوشگوار زندگی گزارنے کا صحیح اور بہترین مشورہ دے دیا۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار بلال قریشی سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی اہلیہ اداکارہ عروسہ بلال کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے شادی شدہ مردوں کو خوش رہنے کا طریقہ بھی بتا دیا ہے۔
بلال قریشی نے ویڈیو و فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر عروسہ بلال کو جنم دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’خوش رہنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے دل کی سنیں اور پھر دماغ کی اور اس کے بعد وہ کریں جو آپ کی بیوی کہتی ہے‘۔
واضح رہے کہ بلال قریشی نے سال 2015 میں اداکارہ عروسہ سے شادی کی تھی جن سے ان کے دو بیٹے سوہان اور روہان ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News