حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ مرکز اور پنجاب دونوں پچ پر شکست عمران نیازی کا مقدر ہے۔
ق لیگ کی عدم اعتماد تحریک میں عمران نیازی کی حمایت کے فیصلے پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی نے اپنی کرسی بچانے کے لئے عثمان بزدار کو قربانی کا بکرا بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم پلس اپنے کپتان کے ہاتھوں آوٹ ہوگئے، بزدار کو آؤٹ کرنے کا مقصد کپتان کی اپنی کپتانی بچانے کی ناکام کوشش ہے۔
حافظ حمداللہ نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی بھی پنجاب کے وزیراعلیٰ نہیں بن سکیں گے، عمران نیازی نے کرسی بچانے کے لئے لوٹ سیل میلہ لگایا ہے، عمران نیازی قوم سوال کرتی ہے کہ وزارت اعلیٰ دے کر ضمیر خریدنا حلال ہے؟
ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان تمہیں جنوبی پنجاب کا وزارت اعلیٰ قبول نہیں تم خاک جنوبی پنجاب کے باسیوں کو صوبہ بنا کے دو گے، مرکز اور پنجاب دونوں پچ پر شکست عمران نیازی کا مقدر ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد پر حمایت کے لیے مسلم لیگ (ق) کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی تھی۔
پی ٹی آئی کے وفد کی اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے ملاقات ان کی رہائشگاہ پر ہوئی تھی ۔
ملاقات میں تحریک عدم اعتماد، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی تھی۔
اس دوران حکومتی وفد نے چوہدری پرویز الٰہی کو کو بتایا تھا کہ حکومت انہیں وزارت اعلیٰ دینے کیلئے تیار ہے۔
ملاقات میں پی ٹی آئی کے وفد نے ق لیگ سے کہا تھا کہ آپ حکومت کے پہلے کی طرح اتحادی رہیں، عدم اعتماد میں ساتھ دیں۔
ملاقات میں وفاقی وزراء چوہدری طارق بشیر چیمہ، مونس الہیٰ، ارکان قومی اسمبلی سالک حسین، حسین الٰہی اور سینیٹر کامل علی آغا، بھی شریک رہے جبکہ پی ٹی آئی کے وفد میں وفاقی وزراء و سنیئر رہنما اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
