Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانوی ہائی کورٹ میں دبئی کے حکمران سابق اہلیہ کے خلاف کیس ہار گئے

Now Reading:

برطانوی ہائی کورٹ میں دبئی کے حکمران سابق اہلیہ کے خلاف کیس ہار گئے

لندن ہائی کورٹ میں دبئی کے حکمران اپنی سابق اہلیہ کے خلاف بچوں کی حوالگی کیس میں ہار گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دبئی کے شیخ محمد بن راشد المختوم نے اپنی سابق اہلیہ کے خلاف بچوں کی حوالگی کے حوالے سے لندن کی ہائی کورٹ کیس کیا تھا۔

انگلینڈ اور ویلز میں فیملی ڈویژن کے صدر اینڈریو میک فالین نے دبئی کے حکمران کے بچوں کو ان کی سابق اہلیہ حیا کو سپرد کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

دبئی کے شیخ محمد بن راشد المختوم کی سابق اہلیہ حیا اردن کے شاہ عبداللہ کی سوتیلی بہن بھی ہیں۔

فیملی ڈویژن کے جج کے مطابق دبئی کے حکمران کے دونوں بچے 14 سالہ جلیلہ اور 10 سالہ زید کی پرورش کی ذمہ داری حیا کو دی جائے اور ان بچوں کے تمام معاملات سے شیخ محمد بن راشد المختوم کو باخبر رکھا جائے۔

Advertisement

عدالت کا کہنا تھا کہ شیخ محمد بن راشد المختوم کی دوسری شادی کے بعد حیا کی زندگی خطرے میں پڑ گئی تھی۔

عدالت کے مطابق شیخ محمد بن راشد المختوم نے دوسری شادی کے بعد نے سابق اہلیہ حیا کے دونوں بچوں کو اغوا کیا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی۔

عدالت کے مطابق شیخ محمد بن راشد المختوم نے حیا اور ان کے وکلاء کے فونز کو ہیک بھی کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے شیخ محمد بن راشد المختوم کو بچوں کے طویل مدتی دیکھ بھال کے ثبوت کے طور پر 554 ملین پاؤنڈز کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر