
ہمارے اعصاب کئی طریقوں سے خوشی حاصل کرتے ہیں ان میں ایک کا تعلق غذا سے ہے یعنی غذا اور مشروبات سے لطف اندوز ہونا آپ کومختصر اور طویل عرصے تک خوشی دے سکتا ہے یہ کہنا ہے دنیا کے بہترین نیوروسائنٹسٹ کا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغی صحت کے لئے کئی مفید غذائوں کے بارے کافی تحقیق کی جاچکی ہے اور ان سے حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق کچھ غذائیں ایسی ہیں جو خوشی کا باعث بنتی ہیں اور جن کے پیچے سائنسی شواہد موجودہیں۔
یہ غذائیں کس طرح مزاج کو بہتربنانے، توانائی بڑھانے اور تناؤ کم کرکے پرسکون رکھنے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں اور اس ضمن میں کچھ غذائیں ایسی بھی ہیں جو خوشی کی راہ میں رکاوٹ بن کر اداسی کا سبب بنتی ہیں۔
خوشی کا باعث بننے والی خوراک وہ ہوتی ہیں جو لمحہ بھر میں اچھا محسوس کرائیں ساتھ ہی طویل مدت تک آپ کے مزاج، توانائی اور جسمانی تندرستی میں بھی اضافے کا سبب بن جائے۔
آپ اکثر جنک فوڈ کھا کر وقتی طور پر اچھا محسوس کرتے ہیں لیکن بعد میں یہ کئی طرح کے نقصان کاسبب بن سکتی ہیں جبکہ بے چینی اور تناؤ کی کیفیات کو بھی جنم دے سکتی ہیں۔ یہ کھانے کم میعار لیکن سائنسی طور پر خوش ذائقہ بنائیں جاتے ہیں تاکہ یہ دماغ میں خوشی پیدا کرنے والے کچھ نیوروکیمیکلز جیسے ڈوپامائن کے اخراج کا باعث بنے اس طرح آپ ان کے عادی ہوجاتے ہیں۔
ان غذاؤں کے لئے SAD کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے کیو نکہ یہ غیر صحت بخش جزاء اور مصنوعی کیمیکل سے بھر ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ ذہنی، جذباتی اور جسمانی تندرستی کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں سات ہی ڈپریشن، اضطراب، ڈیمنشیا، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، عارضہ قلب اور سرطان کاخطرہ بڑھاتیں ہیں۔
خوشی کو فروغ دینے والی غذائیں
گہرے رنگت لئے پھل اور سبزیاں، مچھلی، گوشت، خشک میوہ جات اور بیج، صحت مند تیل، انڈے، پروٹین جو گوشت سے حاصل نہ کیا جائے، ڈارک چاکلیٹ، غیر پروسس غذائیں، کم گلوکوز والی غذائیں اور فائبر سے بھرپورغذائیں۔
اداسی کا باعث بننے والی غذائیں
اس طرح کی غذائیں دنیا بھر میں صحت کےلئے ایک مسئلہ بنی ہوئی ہیں ان میں جنک فوڈ جیسے زیادہ گلوکوز والی غذائیں، کم فائبر والی غذائیں، مصنوعی رنگ اور مٹھاس لئے کھانے اورسافٹ ڈرنکس۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News