Advertisement
Advertisement
Advertisement

رانا شمیم نے فردِ جرم چیلنج کر دی

Now Reading:

رانا شمیم نے فردِ جرم چیلنج کر دی
رانا شمیم اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (فیاض محمود) سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں فرد جرم کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔ 

سابق چیف جج گلگت بلتستان نےدرخواست میں مؤقف پیش کیا کہ جنہوں نے بیان حلفی چھاپا انہیں چھوڑ کر صرف مجھ پر فرد جرم غیر قانونی ہے۔ فرد جرم عائد کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دے کر کیس ختم کیا جائے۔

رانا شمیم نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ کچھ ریکارڈ پر نہیں کہ میں نے کسی کو بیان حلفی چھاپنے کو دیا۔

رانا شمیم نے درخواست میں انصارعباسی، میر شکیل الرحمان ، عامر غوری کو بھی فریق بنا دیا۔

رانا شمیم نے مؤقف دیا کہ انصارعباسی کو ٹرائل سے نکال کر کیسے پتہ چلے گا انہیں بیان حلفی کیسے ملا۔ کیس کے مرکزی ملزم کو پرائیویٹ افراد کی یقین دہانی پر ڈسچارج کر دیا گیا۔

Advertisement

سابق چیف جج نے درخواست میں کہا کہ قانون میں پرائیویٹ افراد کی یقین دہانی پر ایسا کرنے کا تصور موجود نہیں۔ جنہوں نے تسلیم کیا انہوں نے اشاعت کی ان پر کیس ختم کر دیا گیا۔

درخواست میں رانا شمیم کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ میں برملا کہہ رہا ہوں کسی کو بیان حلفی چھاپنے کو نہیں دیا۔ میری واضح تردید کے باوجود مجھ پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر