Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزارت تجارت کی جانب سے پاک افغان ٹرانسپورٹرز کیلیے نئی پالیسی کا اجراء

Now Reading:

وزارت تجارت کی جانب سے پاک افغان ٹرانسپورٹرز کیلیے نئی پالیسی کا اجراء

کراچی:  پاکستان اور افغان وزارت تجارت نے پاک افغان ٹرانسپورٹرز کی پاکستان اور افغانستان میں داخلے کے لیے نئی پالیسی جاری کر دی ہے جو 21 مارچ 2022 سے قابل عمل ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے چیئرمین زبیر موتی والا  کا کہنا ہے کہ نئی متفقہ پالیسی کے تحت افغان ٹرانسپورٹرز کابل میں پاکستانی سفارت خانے اور قندھار میں اس کے قونصل خانے سے عارضی داخلہ دستاویز (ٹی اے ڈی) حاصل کر سکیں گے جبکہ پاکستانی ٹرانسپورٹرز پشاور اور کوئٹہ میں افغان قونصل خانوں سے یہ دستاویز حاصل کر سکیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے ٹرانسپوٹرز کو عارضی داخلہ کی دستاویز ٹی اے ڈی کی مدت چھ ماہ ہوگی جسے متعدد اندراجات کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔یہ اقدام نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کے ٹرکوں کی آزادانہ نقل و حمل کی اجازت دے گا بلکہ خاص طور پر سی اے آر کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے بھی نقل و حمل میں آسانی دونوں ممالک کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں مزید بہتری لائے گی،

ا س موقع پر انھوں نے تجارتی فوائد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کی مارکیٹوں تک رسائی، کاروبار کی لاگت میں کمی، روزگار پیدا کرنے کے ساتھ دونوں حکومتوں کی محصولات میں اضافہ ہوگا۔

علاوہ ازیں، تجارتی ماہرین نے اس پیش رفت کو دونوں ممالک کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر