Advertisement
Advertisement
Advertisement

شریف برادران کا چورن اب بکنے والا نہیں، شہباز گل

Now Reading:

شریف برادران کا چورن اب بکنے والا نہیں، شہباز گل

شہبازگل نے کہا ہے کہ شریف برادران کا چورن اب بکنے والا نہیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کو آج نئی ٹیکنالوجی سے لیس طیارے ملے ہیں، پاک فضائیہ نے ہمیشہ بھارت کو فضاؤں میں دھول چٹائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین سے ہمیں جے10سی طیارے ملے ہیں، ہندوستان دوبارہ ایسی حرکت کرتے ہوئے10بار سوچے گا، جے10سی لڑاکا طیاروں پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

شہبازگل نے کہا کہ ہم امن پسند قوم ہیں اسے صرف اپنے دفاع کیلئے استعمال کریں گے، یہ جدید ترین طیارے قلیل ترین مدد میں حاصل کیے، ہم دشمن کو اس کے گھر میں گھس کر نہیں اپنے گھر بیٹھ کر ماریں گے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ چین کی جانب سے طیارے فراہم کرنے پر شکرگزارہیں، ہماری ایئرفورس نے ہر محاذ پر بھارت کو شکست دی، اسمبلی میں ایسا ماحول بنایا گیا کہ وزیراعظم تقریر نہ کر سکیں، یہ لوگ کوشش کررہے ہیں کسی نہ کسی طرح عمران خان کو بد نام کریں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پر سیکرٹ ایکٹ لگانے والے پہلے اپنا ماضی دیکھ لیں، گالیوں کا انقلاب بھی یہ لوگ لائے ہیں، ہم آپ کو آپ کی زبان میں جواب دیں گے، پارلیمنٹ میں دیکھیں گے کہ شہبازشریف کیسے تقریر کرتے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ پارلیمنٹ میں شہباز شریف کی تقریر چور مچائے شور ہوتی ہے، مولانا جلسوں میں فوج کو برا بھلا کہتے ہیں، وزیراعظم کو اپوزیشن نے اسمبلی میں پہلے ہی دن بات نہیں کرنے دی۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ مریم نواز جو بھی سازش کرتی ہیں اس کا ہمیں پتہ ہوتاہے، یہ لوگ کوشش کررہےہیں کہ وزیراعظم کو ناکام بنائیں، شہبازشریف زرداری کو مداری اور چور کی گولیاں دیتےتھے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے، اپوزیشن والے جس زبان میں بات کریں گے اس زبان میں جواب دیں گے، فیصلہ کرلیاہے یہ لاتوں کے بھوت ہیں۔

 شہبازگل نے کہا کہ شہبازشریف اور نوازشریف ایک سکے کے دو رخ ہیں، شریف برادران کا چورن اب بکنے والا نہیں، اپوزیشن نے 15سے20کروڑ روپے ہمارے ارکان کو دینے کی کوشش کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر