Advertisement
Advertisement
Advertisement

کمشنر لاہور کی زیرِ صدارت پاک آسٹریلیا میچز کیلئے جائزہ اجلاس

Now Reading:

کمشنر لاہور کی زیرِ صدارت پاک آسٹریلیا میچز کیلئے جائزہ اجلاس
کمشنر لاہور

کمشنر لاہور

کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کی زیرِ صدارت پاک آسٹریلیا میچز کیلئے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ قذافی میں ایک ٹیسٹ میچ، تین ون ڈے میچز اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کا انقعاد ہوگا، پاکستان و آسٹریلیا کرکٹ میچز 21 مارچ تا 6 اپریل 2022 قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

کمشنر لاہور کو ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے تمام انتظامات پر تفصیلا بریفنگ دی، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد، ایس ایس پی آپریشنز نے حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا تھا کہ پارکنگ سٹکرز پر چیک لگارہے ہیں، ایک بھی زائد سٹکر جاری نہیں ہوگا۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ اسٹیڈیم کے گرد و روٹس پر لائٹس کی تنصیب کو  سیکیورٹی ادارے چیک کر کے کنفرم کریں گے، اضافی سیکیورٹی کیمرے نصب کر دئیے گئے، براہ راست فیڈ پر نگرانی ہوگی۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ انتہائی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، شائقین کو آسانی فراہم کریں، کرکٹ کے میدان آباد ہو چکے، شہر کی برینڈنگ بہترین ہونی چاہئیے، 3 پارکنگ سائٹس کی سیکیورٹی، صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، یقینی بنایا جائے کہ ٹکٹ ہولڈر اسٹیڈیم میں باآسانی داخل ہو اور نشست بھی ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام انکلوژرز میں صفائی شاندار ہونی چاہئیے، شائقین کو ویلکم کریں، انتہائی سیکیورٹی کیلئے میچ ٹکٹ کی تصدیق کیلئے نیا میکنزم ترتیب دیا جائے، پاک آسٹریلیا میچز کیلئے اسٹیڈیم کے گرد حفاظتی حصار کو مزید پھیلایا جارہا ہے۔

کمشنر لاہور کو بریفنگ دی گئی کہ مانیٹرنگ وکنٹرول رومز تیار ہیں، ہر محکمہ کا فوکل پرسن موجود ہوگا، ٹیمز کو روٹس پر زیرو ٹریفک دیں گے، بہترین ٹریفک پلان کا بہت بڑا کردار ہوگا، ایمرجنسی پلان پر اسپیشل 12 ٹیمیں تعینات کی گئیں ہیں۔

اجلاس میں پی سی بی مینیجر، ایڈیشنل کمشنر، اے سی جنرل لاہور، سمیت ضلعی انتظامیہ، لاہور پولیس، ٹریفک پولیس، پی ایچ اے، پروٹوکول، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، ایم سی ایل، ریسکیو 1122 ، صحت اور سیکیورٹی اداروں نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

اسرائیل حریف کے برعکس ممکنہ حلیف ہے، سعودی ولی عہد

Now Reading:

اسرائیل حریف کے برعکس ممکنہ حلیف ہے، سعودی ولی عہد

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اسرائیل سعودی عرب کا ممکنہ اتحادی ملک ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ ایران کے ساتھ بھی بہتر تعلقات بنانےخواہاں ہیں۔

غیر ملکی میگزین کو ایک تفصیلی انٹرویو میں سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان موجودہ تنازعہ حل ہو جائے گا۔ انھوں نے جمال خاشقجی کے قتل کو بڑی غلطی قرار دیا اور کہا کہ ان پر نامناسب طور پر اس قتل کا الزام عائد کیا گیا۔

36 سالہ سعودی ولی عہد کا اسرائیل کے حوالے سے کہنا تھا ہم اسرائیل کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے۔ ہم اسے اپنا ممکنہ اتحادی سمجھتے ہیں تاکہ مشترکہ مفادات کو مل کر حاصل کیا جائے۔ مگر وہاں تک پہنچنے کے لیے ہمیں کچھ مسائل حل کرنا ہوں گے۔

انھوں نے روایتی حریف ملک ایران کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کہا وہ ہمارے ہمسائے میں ہے ۔ ہمشیہ کے لیے ہمسائے۔ ہم ان سے جان نہیں چھڑا سکتے۔ اس لیے دونوں کے لیے بہتر ہے کہ وہ ملک کر کام کریں اور بقائے باہمی کی کوشش کریں۔امید ہے کہ ہم ایک ایسے نکتے پر پہنچ جائییں گے، جو دونوں ملکوں کے لیے بہتر ہو گا اور جس سے ہمارے ملک اور ایران دونوں کا مستقبل روشن ہو گا۔

بین الاقوامی امور پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا اسرائیل اور ایران سے بیک وقت تعلقات بڑھانا خطے میں کسی نئےسیاسی  سلسلے کا آغاز ثابت ہوسکتا ہے۔