Advertisement
Advertisement
Advertisement

حرمین شریفین میں سماجی فاصلہ ختم، پوری گنجائش کے ساتھ نماز کی ادائیگی

Now Reading:

حرمین شریفین میں سماجی فاصلہ ختم، پوری گنجائش کے ساتھ نماز کی ادائیگی
حرمین شریفین

حرمین شریفین

سعودی عرب میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم ہونے کے بعد حرمین شریفین میں پوری گنجائش کے ساتھ نماز ادا کی گئی۔

ایک بیان میں سعودی وزارت داخلہ نے کہا کہ امور صحت کے نگران اداروں کی جانب سے جاری سفارشات کی روشنی میں متعدد احتیاطی تدابیر میں نرمی کی جارہی ہے۔

Advertisement

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد تمام ایس او پیز کی پابندیاں ختم کردی گئیں جس کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں معمول کے مطابق پوری گنجائش کے ساتھ نماز ادا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں دوبارہ ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ احتیار کرنے کی پابندی

اس کے علاوہ حرم شریف میں عشاء میں صحن، دالان اور چھتوں پر نمازیوں کی بڑی تعداد نے عبادت کی تاہم نمازیوں کے لئے ماسک پہننے کولازمی قراردیا گیا ہے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز کی ادائیگی کے لئے ’توکلنا‘ اپلیکیشن پرویکسی نیشن کی خوراکیں مکمل ہونے کی شرط برقرار رہے گی۔ دوسری جانب روضہ رسولﷺ پرحاضری کے لیے بذریعہ ایپلی کیشن اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ سماجی فاصلہ نہ رکھنے پر ایک ہزار ریال کا جرمانہ

ادھر محکمہ شہری ہوا بازی نے سعودی عرب آنے والوں پر ہوٹل قرنطینہ اور ہاؤس آئسولیشن کی پابندی بھی ختم کردی اور اب انہیں پی سی آر ٹیسٹ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر