 
                                                                              
ترین گروپ کی جانب سے یہ الزام لگایا گیا ہے کہ ہمارے ارکان کی عثمان بزدار سے ملاقاتوں کی پرانی تصاویر دکھائی جارہی ہیں۔
اپنے جاری کردہ بیان میں جہانگیر ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے کہا کہ ہمارے ارکان کی عثمان بزدار سے ملاقاتوں کی پرانی تصاویر دکھائی جارہی ہیں۔
عون چوہدری نے کہا کہ ہم مائنس عثمان بزدار کے مطالبے پر کھڑے ہیں، ہمارا حکومت کیساتھ کسی قسم کا کوئی ورکنگ ریلیشن شپ نہیں۔
عون چوہدری نے کہا کہ ترین گروپ کے اراکین کی وزیر اعلیٰ سے ملاقاتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترین گروپ کے وزراء اور ارکان اسمبلی کی وزیر اعلیٰ سے ملاقاتوں کی پرانی تصاویر نکالی جارہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترین گروپ جہانگیر ترین کی قیادت میں متحد اور مشترکہ فیصلے کررہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 