Advertisement
Advertisement
Advertisement

کچھ ایسے پودے جن کو گھروں میں لگا کر گرمی کی شدت کم کی جا سکتی ہے؟

Now Reading:

کچھ ایسے پودے جن کو گھروں میں لگا کر گرمی کی شدت کم کی جا سکتی ہے؟

پودے یا درخت آکسیجن کی فراہمی اور ماحول کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

درختوں سے ماحول کی آلودگی کم ہوتی ہے اور موسم کی شدت میں بھی کمی آتی ہے، مناسب طور پراگر منصوبہ بندی کر کے درخت لگائے جائیں تو پانچ سال بعد سایہ دار درخت شہر میں ٹھنڈک کا احساس دلاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر اُگنے والے درخت اور پھول پودے لگانے سے ہی شجرکاری سے فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے، آپ اپنے آنگن ، چھت، بالکونی یا ٹیرس وغیرہ میں پھول پودے لگاسکتے ہیں۔

کچھ پودے ایسے ہوتے ہیں جو ہماری صحت کو نقصان پہنچا رہے ہوتے ہیں اسی لئے ان کو اپنے کمروں میں رکھنا خطرناک ہو سکتا ہے جبکہ کچھ پودے ایسے ہوتے ہیں جو کہ گرمی کی شدت کو کم کر کے ہمارے ماحول کو پر سکون اور خوشگوار بنا رہے ہوتے ہیں۔

ویپنگ فگ گرمی کی شدت کو کم کر کے فضا کو خوشبودار بناتا ہے، یہ پودا ایسی آلودگی سے نمٹتا ہے جو کارپینٹنگ اور فرنیچر سے خارج ہوتی ہے جیسے کہ فارمل ڈی ہائیڈ، بینزین اور ٹرائی کلورو تھائی لین۔

Advertisement

ایلوویرا کا پودا فضا کو جراثیموں سے پاک بناکراس کو صاف کرتا ہے ،کمرے کے درجہ حرارت کو بھی معتدل کرتا ہے۔

اس پودے سے کریم ، جیل، مرہم وغیرہ بھی بنتے ہیں، یہ رات بھر آکسیجن خارج کرتا ہے۔

آریکا پام ماحول کو تو اچھا کرتا ہی ہے اس کے ساتھ ساتھ سانس کے مریضوں کے لئے بھی بہت فائدے مند ثابت ہوتا ہ۔ یا جو نزلہ زکام کا شکار رہتے ہیں ان کے لئے بہت مفید ہے۔

ڈوارف ڈیٹ پام لمبی زندگی جینے والا پودا ہے، یہ آلودگی کا خاتمہ کر کے گھر کو ٹھنڈا کرتا ہے خاص کر کیمیائی مرکب زائلیں کا خاتمہ کرتا ہے جو کہ ہائیڈرو کاربن کی ہی ایک قسم ہے۔

بےبی ربڑ پلانٹ کا شمار ان پودوں میں کیا جاتا ہے جو گھر سے گرمی کم کرنے اور کمروں کو ٹھنڈا رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ پودا ہوا کو صاف کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے گھر میں لگائے جانے والے مشہور پودوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

Advertisement

اسپائیڈر پلانٹ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ پودا دو سے تین دن کے اندر 90 فیصد تک فضا میں موجود ٹاکسن کو ختم کر کے اسے صاف ستھرا بنا دیتا ہے، یہ خاص طور پر ڈسٹ الرجی کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر