چوہدری پرویز الہیٰ نے اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ نے اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
چوہدری پرویز الہی سے پیر سید علی عباس شاہ، رکن صوبائی اسمبلی جمشید سمیت دیگر نے ملاقات کی ہے۔
چوہدری پرویز الہی نے اراکین سے باضابطہ حمایت کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین صوبائی اسمبلی نے مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔
اس کے علاوہ چوہدری پرویز الہیٰ سے مزید اراکین صوبائی اسمبلی بھی آج ملاقاتیں کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی ہامی بھری تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
