پاکستان شوبز سے وابستہ اپ آرٹسٹ سید حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ ثنا جاوید نے ان کے سامنے ہی ماڈل منال سلیم کے لیے نامناسب زبان استعمال کی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے ماڈلز اور میک اپ آرٹسٹ کی جانب سے ثنا جاوید پر ماڈل منال سلیم کے لئے نامناسب الفاظ استعمال کرنے کے الزامات لگائے جا رہے ہیں تاہم اب میک آرٹسٹ سعید حسین نے کہا ہے کہ ثنا نے میرے سامنے منال سلیم کے لئے نامناسب الفاظ استعمال کئے تھے۔
اس حوالے سے میک اپ آرٹسٹ سید حسین نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا ہے کہ جس دن ثنا جاوید نے ماڈل منال سلیم کو ’دو ٹکے کی ماڈل‘ قرار دیا، اس دن انہوں نے ہی دونوں شخصیات کا میک اپ کیا تھا۔
سید حسین نے اپنی پوسٹ میں منال سلیم اور ثنا جاوید کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے ہی دونوں شخصیات کا شوٹنگ کے لیے میک اپ کیا تھا اور وہ یہاں جو بھی لکھ رہے ہیں، وہ سچ ہیں جو انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ شوٹ والے دن انہوں نے پہلے منال سلیم کا میک اپ کیا، جس دوران ثنا جاوید آئیں اور انہوں نے ماڈل کو جلد میک اپ روم سے نکالنے کا کہا، جس کے بعد منال سلیم کا میک اپ ان کے اسسٹنٹ نے مکمل کیا۔
سید حسین احمد کا کہنا ہے کہ ایک ہی روم میں انہوں نے بعد ازاں ثنا جاوید کا میک اپ کیا۔
میک اپ آرٹسٹ نے دعویٰ کیا کہ منال سلیم کے فوٹو شوٹ کے دوران ثنا جاوید نے مداخلت کی، جس پر ماڈل نے اداکارہ کو جواب دیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
تاہم ماڈل کے جواب دینے پر ثنا جاوید کو غصہ آگیا اور انہوں نے ماڈل کے لیے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے اپنے منیجر کو فون کیا اور انہیں کہا کہ ’آئندہ وہ انہیں دو ٹکے کی ماڈلز کے ساتھ کام کرنے کے لیے نہ بلائیں‘۔
البتہ میک اپ آرٹسٹ سید حسین احمد نے اپنی پوست میں یہ بات واضح نہیں کی کہ ثنا جاوید نے آخر کیوں منال سلیم کے فوٹو شوٹ میں مداخلت کی تھی؟
میک اپ آرٹسٹ سید حیسن کا کہنا ہے کہ نئے لوگوں کے ساتھ اس طرح کا بے عزت کرنے والا رویہ نہیں ہونا چاہیئے انہوں نے لکھا کہ کسی کو بھی دوسروں کے ساتھ اس طرح کا رویہ اختیار کرنے کا حق نہیں ہے۔
میک اپ آرٹسٹ کی جانب سے ماڈل منال سلیم کے حق میں بولنے اور گواہی دینے پرسپر ماڈل مشک کلیم نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یاد رہے کہ مذکورہ میک اپ آرٹسٹ سے قبل بھی چند میک اپ آرٹسٹس اور ماڈلز نے ثنا جاوید کے رویے کی شکایت کرتے ہوئے ان پر سنگین الزامات لگا رکھے ہیں، جس پر اداکارہ نے الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر رکھا ہے۔
AdvertisementI have worked with Sana Javed on various projects and she’s been a part of my show for the last 2 years & in these times I’ve found her extremely professional and humble not just with me but with my team too.
Wish you luck 👍 pic.twitter.com/4kRyrqytEI— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) March 11, 2022
جبکہ ہدایت کار ندیم بیگ اور اداکار فہد مصطفیٰ سمیت سعدیہ فیصل نے ثنا جاوید کی حمایت میں آواز اُٹھائی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
