آگر آپ اپنے دفتری امور اور کام کی جگہ پر ای میل میں جابجا سینکڑوں خاکوں میں سے زائد ایموجی استعمال کرتے ہیں تو یہ نہ صرف آپ کے اظہار کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے بلکہ بتاسکتا ہے کہ اس ادارے میں آپ کے اختیارات کم ترین یا محدود ہیں۔
اسرائیل کی تل ابیب یونیورسٹی کے مطابق جو کارکن اپنی ای میل میں بار بار اور ضرورت سے زائد ایموجی لگاتے ہیں وہ ان کے کم اختیارات اور بیانیہ الفاظ کی کمی ظاہر کرتے ہیں۔ یعنی ایسے لوگوں کے پاس گفتگو کے الفاظ نہیں ہوتے تو وہ ایموجی سے سہارا لیتے ہیں۔ دوسری جانب خود ایسے پیغامات کا دوسرے پر اثر بھی کم کم ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ تصاویر اور ایموجی ہمارے اظہار کو آسان بنانے کے لیے ہے۔ ایموجیز کے خاکے ہمارے خیالات اور احساسات کو اچھے انداز میں بیان کرتے ہیں۔ لیکن جب جب کام اور دفاتر کی ای میل میں ایموجی کے استعمال کی بات ہو تو یہ بھیجنے والے کی شخصیت اور اس کے اظہار کو ثابت کرتی ہے۔
اس مطالعے کا بنیادی مقصد کاروباریا دفاتر میں ای میل بھیجنے اور کارکن کی نفسیات کے درمیان کسی تعلق کو دریافت کرنا تھا۔ لیکن معلوم ہوا کہ کم اختیارات کے کارکن ایموجی کا سہارا لیتے ہیں۔

اس ضمن میں اپنے تجربات میں ماہرین نے کئی طریقوں سے اس مفروضے کو آزمایا۔ ایک مقام پر مختلف اداروں میں کارکنوں کی زوم میٹنگ بلائی گئی اور انہیں انتخاب دیا گیا کہ وہ اپنی تصویر لگائیں، کوئی اور ایموجی فوٹو منتخب کریں یا پھر کسی لفظ کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
ان میں سے 62 فیصد افراد نے کوئی لکھا ہوا لفظ منتخب کیا۔ البتہ کم اختیارات والے کارکنان نے اپنی تصویر یا لفظ کی بجائے ایموجی لگانا پسند کیا۔
لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے ؟ اب ماہرین اس کا جواب معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ لیکن ان کا مشورہ ہے کہ دفاتر کے پیغامات میں ایموجی استعمال نہ کیجئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
