Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپیکر کا فیصلہ ہوگا کہ منحرف ارکان کا ووٹ مانا جائے گا یا نہیں، فواد چوہدری

Now Reading:

اسپیکر کا فیصلہ ہوگا کہ منحرف ارکان کا ووٹ مانا جائے گا یا نہیں، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسپیکر کا فیصلہ ہوگا کہ منحرف ارکان کا ووٹ مانا جائے گا یا نہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا مستقبل ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے سے جڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت ہارس ٹریڈنگ پر پابندی عائد کرے، سندھ ہاؤس میں گدھا اور گھوڑا ٹریڈنگ کا مداوا بھی نہیں ہوا، کارکنوں نے جذبات میں آکر سندھ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ یہ فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی کا ہو گا کہ منحرف ارکان کا ووٹ مانا جائے گا یا نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، اتحادیوں کےپاس4وزارتیں ہیں، جن ارکان کی ویڈیوزآئی انکے ووٹ کا فیصلہ اسپیکرکی صوابدید ہے، عمران خان کے نام پرووٹ لے کرخنجرگھونپا جا رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ تاحیات نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ کا بہت بڑا اقدام ہوگا، اختلاف ہیں توپارٹی سے استعفیٰ دے کردوبارہ عوام میں جائیں، خریدوفروخت کی اسٹاک ایکس چینج منڈی لگی ہوئی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاست کی نئی بنیاد رکھنے جا رہا ہے، سینیٹ الیکشن میں خریداری کی ویڈیو الیکشن کمیشن کوپیش کیں، الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے معاملے پرکارروائی نہیں کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن کارروائی کرتا توخریدوفروخت بند ہوجاتی، ہمارامؤقف ہے منحرف ارکان کی تاحیات نااہلی ہونی چاہیے، اسپیکرکافیصلہ ہوگامنحرف ارکان کاووٹ ماناجائےگایانہیں۔

دوسری جانب حماد اظہر نے کہا کہ پارٹی لیڈرکے خلاف ووٹ دینا امانت میں خیانت ہے، پورا یقین ہے سپریم کورٹ کے ججزآئین کی پاسداری کرینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر