Advertisement
Advertisement
Advertisement

جام عبدالکریم کی شیخ رشید اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج 

Now Reading:

جام عبدالکریم کی شیخ رشید اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج 
جام عبدالکریم شیخ رشید

سندھ ہائیکورٹ نے ایم این اے جام عبدالکریم بجارکی وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔ 

سندھ ہائی کورٹ نے پیپلر پارٹی کے ایم این اے جام عبدالکریم بجار کی متفرق درخواست واپس لینے پر خارج کی۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس درخواست میں ہم نوٹس جاری نہیں کریں گے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم نے حفاظت ضمانت منظور کی ہے اگر گرفتاری ہوتی ہے تو توہین عدالت کی درخواست دائر کریں۔ پہلے درخواست گزار کو واپس آنے دیں اگر عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو پھر دیکھیں گے۔

جام کریم

Advertisement

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ جب کچھ ہوا ہے تو ہم کیسے توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیں؟

راج علی واحد ایڈووکیٹ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جام کریم بجار کا نام پی این آئی ایل میں شامل کردیا ہے۔ 18 ویں ترمیم کے بعد یہ صوبائی معاملہ ہے، وفاق مداخلت نہیں کرسکتا۔

ایم این اے جام کریم کی درخواست کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل سندھ سلمان طالب الدین بھی پیش ہوئے لیکن عدالت نے سلمان طالب الدین کے دلائل سننے سے انکارکر دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ سلمان صاحب اگرکوئی مسئلہ ہے تو نئی درخواست دائر کریں۔ جام کریم بجار نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں 25 مارچ کوعدالت حفاظتی ضمانت حاصل کی۔

جام کریم سندھ ہائی کورٹ

درخواست گزارنے کہا کہ جام کریم ٹرائل کورٹ میں پیش ہوکرسرنڈرکرنا چاہتے ہیں۔ شیخ رشید نے ضمانت کے باوجود گرفتار کرنے کا اعلان کرکے عدالتی احکامات کا کھلم کھلا مذاق اڑایا۔

Advertisement

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ گورنر سندھ نے جام کریم بجار کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھا۔

جام کریم سندھ ہائی کورٹ

راج علی واحد ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ شیخ رشید احمد،عمران اسماعیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ فریقین جام کریم کو تحریک عدم اعتماد میں ووٹ ڈالنے سے روکنا چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر