آئی پی ایل
بھارت میں آئی پی ایل کی ٹیم دہلی کیپٹلز کی بس پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں بس اور کھلاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس میں ایک ایف آئی آر درج ہوئی ہے جس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم دہلی کیپٹلز کی بس پر ہندو انتہاپسندوں کے ایک گروپ کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے جس میں بس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق بس حملے کے نتیجے میں کچھ کھلاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے لیکن اس حوالے سے کسی قسم کی تصدیق سامنے نہیں آرہی اور نہ ہی کھلاڑیوں کی شناخت سامنے آسکی ہے کہ اس وقت بس میں کون کون سے ملکی یا غیر ملکی کھلاڑی موجود تھے۔

ممبئی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 5 حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ کچھ حملہ آور فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں تاہم کل کتنے حملہ آوروں نے بس کو نشانہ بنایا، اس حوالے سے بھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل میں کرکٹ سے متعلق نیا قانون متعارف
رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل ٹیم دہلی کیپیٹلز کی بس پر ممبئی میں ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے باہر حملہ کیا گیا جس کے بعد ہوٹل تاج اور دیگر ہوٹلز کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے اور تمام آئی پی ایل ٹیم کو بھی سخت سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔
Delhi Capital IPL team parked bus allegedly attacked#IPL2022pic.twitter.com/hzmdb60yXm
— Himalayan Guy (@RealHimalayaGuy) March 16, 2022
دوسری جانب مودی سرکار کی جانب سے آئی پی ایل کی ٹیم دہلی کیپٹلز کی بس پر حملے کی خبر کو دبانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے تاکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد متاثر نہ ہوسکے لیکن کچھ ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد کچھ غیر ملکی کھلاڑیوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے جس میں آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر جو حال ہی می دہلی کیپٹلز کا حصہ بنے ہیں، انہوں نے آئی پی ایل سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
Mumbai | An FIR has been registered against 5-6 unknown persons under sections 143,147,149,427 of IPC for allegedly attacking the Delhi Capital IPL team parked bus, police said pic.twitter.com/aED8Z1Hd5G
— ANI (@ANI) March 16, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
