
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت کی جانب سے انڈسٹریل سیکٹر کے لیے پیکیج کا خیر مقدم کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ انڈسٹریل سیکٹر کے لیے پیکیج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے انڈسٹری کو ترقی کرنے کرنے اور چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ملک کے معاشی استحکام کا دارومدار صنعتی شعبے کی ترقی پر ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صنعتی شعبہ کی ترقی غیرملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرے گی۔ برآمدات کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ سے وابستہ صنعتوں پر بھرپور توجہ دی جائے۔ برآمدات بڑھانے کے لیے غیر روایتی منڈیوں پر توجہ دینا ضروری ہے۔ روس، افریقہ اور وسطی ایشیا ئی مارکیٹوں میں برآمدات کو بڑھانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر رسمی بینکنگ چینلز قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ایران کے ساتھ تجارت کے لیے بارڈر میکنزم کو نافذ کیا جائے۔
اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن اور نائب صدر حارث عتیق نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں زمین کی قیمت بہت زیادہ ہوگئی ہے۔ ایک سادہ لیز پالیسی کی ضرورت ہے جس کے ذریعے موجودہ/نئی انڈسٹریل اسٹیٹس میں زمین کو طویل مدتی لیز پر مناسب نرخوں پر فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مارک اپ کی شرح بہت زیادہ ہے جسے کم کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News